سندھ اسمبلی میں چوتھے روز بھی ملک میں نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم سے متعلق جاری مباحثے پر نثاراحمد کھوڑو کی تحریک التوا پر گرما گرم بحث جاری
حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے پرجوش انداز میں تقاریر کی گئیں، ہمیں اور صوبے کے عوام کسی بھی شکل میں سندھ کی تقسیم گوارا نہیں، سرکاری ارکان اسمبلی سندھ کی وحدت پر ہم بھی یقین رکھتے ہیں مگر صوبے میںمسلسل کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے مجبوراً نئے انتظامی یونٹس کی بات کررہے ہیں، اپوزیشن ارکان
جمعہ 4 ستمبر 2026 04:00
(جاری ہے)
ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث میںاپوزیشن یا حکومتی بینچزمیں سے کسی نے بھی سندھ کی تقسیم کی حمایت نہیں کی جس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ایوان میں سندھ کی تقسیم کے خلاف ایک اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے سندھ کی وحدت کے حق میں آوازیں اٹھائی گئیں اورسندھ اسمبلی کے تمام اراکین نے سندھ کی تقسیم کی مخالفت کی ہے۔ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی نے کہا کہ ہم میں اور آپ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ہم سندھ کا کھاتے ہیں، آپ سندھ کو کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر اراکین کی موجودگی میں ہماری رائے تھی کہ پہلے کی طرح دوبارہ قرارداد لائی جائے ،پیپلز پارٹی کے بعض اراکین کی بھی رائے تھی کہ قرارداد لاکر اسے منظور کیا جائے، اگر ایجنڈے پر قرارداد آتی تو شاید اتنی تفصیلی بحث کی ضرورت پیش نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین میں صوبے بنانے کا اختیار صوبائی اسمبلیوں کو دیا گیا ہے۔اگر یہ آئینی راستہ موجود ہے تو اس پر بات کرنے سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہی آپ کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے تو پھر خوف کس بات کا ہی رکن سندھ اسمبلی کہا کہ اگر عوام صوبے کے قیام کے حق میں ہوں تو آئینی طریقے سے فیصلہ کیا جاسکتا ہے، صوبوں کے قیام کے معاملے پر آئینی طریقہ اختیار کیا جائے، نعروں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ صابر قائم خانی نے کہا کہ سندھ میں کسی بھی انتظامی تبدیلی سے پہلے عوام کی رائے معلوم کرنا ضروری ہے، کوئی بھی فیصلہ عوامی اتفاقِ رائے کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔ممتاز چانڈیو نے کہا کہ سندھ کی وحدت کو محض نقشے پر لکیر کھینچ کر تقسیم نہیں کہاجاسکتا اس ھرتی سے عوام کی جذباتی اور تاریخی وابستگی ہے، سندھ کی تقسیم کی سازشوں کے خلاف سندھ کے عوام متحدہیں۔پیپلز پارٹی کے ہری رام نے کہا کہ اگر سندھ میں ڈویڑن، اضلاع، یونین کونسلز، میئر اور چیئرمین موجود ہیں تو پھرنئے انتظامی یونٹس کی ضرورت کیا ہی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا اصل مقصد واضح کیا جائے، انتظامی یونٹس کے نام پر سندھ کی وحدت پر کسی قسم کا وار قبول نہیں کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے شاہ حسین شیرازی نے کہا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے سندھ میں ہی دفن ہونا ہے۔سندھ کی تقسیم کا کوئی سوچے بھی نہیں ،غریب سندھی جان دیدے گا مگرسندھ تقسیم ہونے نہیں دے گا۔پیپلز پارٹی کے دادا محمد ہالیپوٹونے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا مسئلہ آج کے بعد دفن ہو جانا چاہیے۔آئندہ سندھ کی وحدت پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ایم کیو ایم کے مظاہر عامرنے کہا کہ ہماری طرف سے سندھ کی تقسیم کی کوئی بات نہیں ہوئی ہم سندھ کی سرحدوں میں رہ کر انتظامی یونٹس چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی واضح کرے کہ کیا دوسرے صوبوں میں بھی وہ یونٹس کے خلاف ہے پیپلز پارٹی کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی بات کیوں نہیں کرتی۔پیپلز پارٹی این ایف سی کا فارمولہ تبدیل کرنے کی قرارداد لائے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر گیان چند اسرانی سندھ ہماری شان ہماری آن ہے۔سندھ رہے گا تو ہماری تہذیب رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا سر کٹوا سکتے ہیں سندھ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیراعلی ٰ سندھ کے مشیر دوست محمد راہموں نے کہا کہ آج وہ لوگ تقسیم کی بات کرتے ہیں جن کو سندھ نے پناہ دی۔آئینی طریقے کے بغیر کوئی صوبہ نہیں بن سکتا۔پیپلز پارٹی کی پارس ڈیرو نے کہ اکہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں۔۔پیپلز پارٹی کے عادل انڑ نے اپنی تقریر کا آغازسندھ زندہ باد کے نعرے سے لگایا اور کہا کہ سندھ کبھی تقسیم نہیں ہو سکتا۔ پیپلز پارٹی کے مخدوم فخر زمان نے کہا کہ ہم سب مل کر اس سسٹم کو مضبوط کریں ،سندھ کی تقسیم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔صوبائی وزیرزکواة ریاض شاہ شیرازی نے کہا کہ سندھ مضبوط ہونے سے پاکستان مضبوط ہوگا۔پیپلز پارٹی کیٹی بندر سے کشمیر تک موجود ہے۔پیپلز پارٹی نے وفاق کو متحد رکھا ہے اورسندھ کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔ ایم کیوایم کے انیل کمار نے کہا کہ ہماری پارٹی پر الزام لگایا جاتا ہے کہ سندھ کی تقسیم چاہتی ہے ،ہم نے کبھی سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹ اس لیئے مانگ رہے ہیں کہ سندھ کی خوشحالی ہوگی۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر شام سندرنے کہاکہ سندھ کے دشمنوں اور دوستوں کی ہمیشہ جنگ رہی ہے۔آج پوری دنیا کی نظریں سندھ اسمبلی پر ہیں۔ ہم سندھ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔سندھ کی ترقی میں سندھی ہندوو ٴں کا بڑا کردار ہے۔پیپلز پارٹی کے علی احمد جان نے کہا کہ سندھ ہماری دھرتی ماں ہے، اسے کبھی تقسیم نہیں ہونے دیں گے، پختون برادری سندھ کی وحدت کے ساتھ کھڑی ہے۔پیپلز پارٹی کے تیمور تالپور نے کہا کہ کسی بھی غیر آئینی طریقے سے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چاہے کوئی تیسری طاقت بھی لے آئیں، سندھ کو کوئی جدا نہیں کرسکتا، سندھ کا بچہ بچہ سندھ کی وحدت کے دفاع کے لیے باہر نکل کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی وحدت کے خلاف کسی بھی کوشش کی عوام بھرپور مزاحمت کریں گے۔ایم کیو ایم کے محمد دلاور نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی اور سندھی قوم پرستوں کی فرسٹریشن صاف نظر آرہی ہے۔اگر سندھ میں صوبے بنیں گے تو سندھ کی وحدت کو کیا نقصان ہوگا پیپلز پارٹی کے لیاقت آسکانی نے کہا کہ سوشل میڈیا میں شور اور اورنگی ٹاو ٴن میں جلسے کرکے سندھ تقسیم نہیں ہو سکتا۔یہ فیصلہ صرف سندھ کے عوام کرسکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سراج قاسم سومرو نے کہا کہ سندھ کے عوام اور اس منتخب ایوان نے ہمیشہ سندھ کے تقسیم کے ایجنڈے کو مسترد کیا ہے ،انتظامی یونٹ کے نام پر صوبائی خود مختاری کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ پیپلز پارٹی اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کے حق میں ہے اور اس نے تو اپنے مخالفین کو بھی بلدیاتی الیکشن لڑنے کی دعوت دی۔پیپلز پارٹی کے تاج ملاح نے کہا کہ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے۔ ہم سندھ دھرتی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایم کیو ایم کے معید انور نے کہا کہ ہم نے سندھ کی تقسیم کی نہیں بلکہ بہتر انتظامی سہولتوں کے لئے انتظامی یونٹ کی بات کی ہے۔ ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ رہے گا۔پیپلز پارٹی کے فرح شاہ نے کہا کہ سندھ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے کا مناسب اور جائز فورم صرف سندھ کی منتخب صوبائی اسمبلی ہے اس کے علاوہ کہیں کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔پیپلز پارٹی کی رکن رومامشتاق نے کہامکہ سندھ کے عوام پوری طرح متحد ہیں اور چند لوگوں کے خواب دیکھنے سے سندھ تقسیم نہیں ہوسکتا۔ سندھ کے تحفظ کے لئے سات کروڑ لوگ موجود ہیں۔پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم نے کہا کہ سندھ کی تقسیم پر سندھ کے عوام اور سندھ اسمبلی کا موقف سب کے سامنے ہے اس لئے اب کسی کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی سکندر خاتون نے کہا سندھ کی وحدت پر ہم بھی یقین رکھتے ہیں لیکن سندھ میں مسلسل کرپشن اور بیڈ گورننس کے بعد ہم مجبوراً نئے انتظامی یونٹس کی بات کررہے ہیں تاکہ ناانصافی کا سلسلہ ختم ہوسکے۔ پیپلز پارٹی کی صائمہ آغا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، سندھ کے وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ، پیپلز پارٹی کے زبیر جونیجونے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے ایک تھا اور ایک ہی رہے گا۔سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔پیپلز پارٹی آغا شہباز درانی نے کہا کہ سندھ قیام پاکستان سے پہلے موجود تھا بلکہ یہ تو پاکستان بنانے والا خطہ ہے اس کی تقسیم کی ہرکوشش کی مخالفت کی جائے گی۔ایم کیو ایم کی رکن مسرتجبیں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کا مطالبہ کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں کیونکہ سندھ کی حالت بہت خراب ہے اور اس صورتحال کا سامنا شہروں میں نہیں بلکہ دیہاتوں میں بھی ہے۔ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس کے ذریعے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔رکن اسمبلی جاوید ?آرائیں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہرقومیت کے لوگوں کو عزت دی سندھ کی وحدت کے لئے صرف سندھی نہیں بلکہ تمام قومیتوں کے لوگ اس کے ساتھ ہیں۔پیپلز پارٹی کے رکن یوسف بلوچ نے کہا کہ سندھ دھرتی کی تقسیم کا تصور بھی ناقابل قبول ہے۔ہم سندھ کی وحدت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایم کیوایم کے رکن نصیر احمد نے کہا کہ ہم یہاں سندھ کی تقسیم کی نہیں بیڈ گورننس کی بات کررہے ہیں۔ہمیں سندھ کے عوام کے لئے آواز اٹھانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔مزید قومی خبریں
-
سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2سے 3دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے، طارق فضل چوہدری
-
راولپنڈی میں بغیر سیفٹی گرِل نالے نے ایک اور معصوم کی زندگی نگل لی
-
مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعاون کو اتحادِ امت کی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے،طاہر اشرفی
-
انسانیت کی بھلائی کے لئے جو بھی ادارہ کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں‘ گورنر پنجاب
-
این سی سی آئی اے کے ساتھ چھاپوں کے دوران 6 لاکھ افراد کے بائیو میٹرک برآمد ہوئے،چیئرمین پی ٹی اے
-
ماں نے دو ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر نالے میں پھینک کر قتل کر دیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پیپلز ٹریڈرز ونگ کے سابق صدر سکندر اقبال کی والدہ کی وفات پر تعزیت
-
خیبر پختونخوا کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی بھی انتہائی ضروری ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب: دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار اجتماعاتی شادیاں
-
مریم نواز شریف کے پنجاب میں انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کا بھی احساس، چند ماہ میں 34 لاکھ مویشیوں کا علاج، موبائل ہسپتال فلیٹ قائم
-
لاہور: پولیس کے لیے جدید باڈی کیمروں کی پہلی کھیپ موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.