آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، آسٹریلین ہائی کمشنر
آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی مدد کی جائے گی، ٹموتھی کین کی گفتگو
ہفتہ 5 ستمبر 2026 19:20
(جاری ہے)
انہوںنے پاکستان کی زرعی ترقی میں جامعہ زرعیہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اِس کی چالیس فیصد فیکلٹی کسی نہ کسی طرح آسٹریلیا سے منسلک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے باوجود پاکستانی زرعی اجناس آسٹریلیا سے درآمد کر رہا ہے جبکہ گزشتہ دس سالوں میں ان کی مقدار بھی دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زرعی اجناس کی برآمد کو بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فارماسوٹیکل، تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوںکے حوالے سے کہا کہ دنیا میں ان شعبوں میں زبردست مواقع ہیں اور آسٹریلیا پاکستان کی کاروباری مہارتوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ۔ انہوںنے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان سے آم اور کینو برآمد کرنا چاہتا ہے مگر فی الحال اُن کی درآمد میں بہت سے مسائل حائل ہیں جن کو دور کرنے کیلئے پاکستان کو اپنی زرعی اجناس اور برآمدی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا۔اس سے قبل فیصل آبا چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ فیصل آباد ملک کی ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں 57فیصد کا گرانقدر حصہ ڈال رہا ہے جبکہ محاصل کی وصولیوں میں بھی اس کا دوسرا نمبر ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے فیصل آباد صرف اپنی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی وجہ سے مشہور تھا مگر اب اس کے صنعتی شعبہ میں فارما، آٹو ، فوڈ اور ڈیری سمیت مختلف نوع کی انڈسٹری شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بہترین اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات قائم ہیں۔ دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آسٹریلیا کو برآمدات 278 ملین امریکی ڈالر جبکہ آسٹریلیا سے درآمدات 540 ملین امریکی ڈالر ہیں۔پاکستان آسٹریلیا کو بنیادی طور پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات، ہوم ٹیکسٹائل اور تیار شدہ مصنوعات، چاول اور دیگر اجناس، چمڑے کی مصنوعات، جراحی کے آلات، کھیلوں کا سامان، قالین، غذائی مصنوعات، دواسازی کی مصنوعات اور انجینئرنگ کی اشیاء برآمد کرتا ہے۔تجارتی توازن کے حوالے سے صورتحال آسٹریلیا کے حق میں ہے ۔ سوال و جواب کی نشست میں عارف احسان ملک، احمد افضل اعوان اور میاں محمد طیب نے حصہ لیا جبکہ سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں صدر فاروق یوسف شیخ نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرمسٹر ٹموتھی کین کو فیصل آباد چیمبر کی اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے۔ مسٹر ٹموتھی کین نے چیمبر کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمیشن کے ڈائریکٹر ٹریڈ اور ایجوکیشن مسٹر اظہر شاہ کے علاوہ فیصل آباد چیمبر کے نائب صدر انجینئر عاصم منیر ، میاں محمد سعید، زاہد بٹ، محمد اظہر چوہدری، میاں گلزار احمد ، شاہد مجید اور اشرف مغل بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.