مزارِ قائد پر یومِ دفاع کے موقع پر تبدیلی گارڈز کی تقریب کاانعقاد
پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان کے 72 ایوی ایشن کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ملکی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاک فضائیہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،ایئر وائس مارشل حسن فیصل
اتوار 6 ستمبر 2026 17:40
(جاری ہے)
اس موقع پر ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے قائداعظم محمد علی جناح کے لازوال نظریے، اصول پسند قیادت اور قومی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں اس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے بے مثال جرآت، عزم اور بہادری سے وطن کا دفاع کیا۔ انہوں نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965 اور 1971 کی جنگوں سے لے کر معرکہ حق تک پاک فضائیہ نے ملکی سلامتی کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ معرکہ حق نظم و ضبط، باہمی تعاون اور بروقت فیصلہ سازی کا مظہر تھا، جس میں تمام عناصر کو مؤثر انداز میں یکجا کرکے پاکستان نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے باصلاحیت، پٴْرعزم اور پیشہ ور شاہینوں کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک جدید فضائی قوت میں ڈھل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدید ہتھیاروں کے نظام، خلائی و سائبر صلاحیتوں، مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جدید بنیادی ڈھانچے اور کثیرالجہتی جنگی صلاحیتوں کے امتزاج نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور دفاعی استعداد کو مزید مستحکم کیا ہے۔ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے اہم ہے، تاہم پاک فضائیہ کی اصل طاقت اس کے جانباز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ معیار کی تربیت اور بروقت و درست فیصلہ سازی کی صلاحیت میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی خودمختاری، قومی وقار اور سلامتی کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں اور نظریات کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے وطن کے دفاع کو مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.