روس سے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی وفد موثر تجاویز لیکر آیا، یوکرینی سینئر عہدیدار

امریکی نمائندوں نے تنازع کے ممکنہ حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں،روسی موقف

پیر 7 ستمبر 2026 17:40

ماسکو/کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2026ء) یوکرینی صدارتی دفتر کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی وفد روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے نئی اور زیادہ موثر تجاویز لے کر یوکرین آیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہ پہلے سے زیادہ مثر ہے، وہ اب بھی بات چیت کر رہے ہیں، دراصل یہی سب سے اہم بات ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندوں نے ٹھوس منصوبوں پر بات چیت کی، جن کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔دوسری جانب کریملن نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ امریکی نمائندوں نے تنازع کے ممکنہ حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دونوں نے یوکرین مذاکرات کے بارے میں مثبت رپورٹ پیش کی ہے، تاہم کسی نے بھی تنازع ختم کرنے کے حوالے سے کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے فوری بعد گزشتہ روز یوکرین کا دورہ کیا تھا۔