لداخ: ”ایل اے بی، کے ڈی اے“ کا مطالبات کے حل میں بھارت کی ناکامی پر سخت ردعمل

جمعرات 10 ستمبر 2026 12:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر کے خطے لداخ کے گروپوں نے سیاسی مطالبات کو پورا کرنے میں بھارت کی ناکامی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے نمائندوں نے کہا کہ وہ علاقائی باڈی کے ڈھانچے اور اختیارات کا خاکہ پیش کرنے والے مسودے کی توقع کے ساتھ دہلی آئے ہیں۔

(جاری ہے)

لداخ خطے کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانچنگ نے ایک بیان میں کہا کہ وفد کو مطالبات کے حوالے سے ایک مسودہ بھی دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کو بہت سی توقعات تھیں کیونکہ گزشتہ اجلاس کو چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی معقول بات سامنے نہیں آئی ہے۔” کے ڈی اے“ کے نمائندے سجاد کرگیلی نے کہا کہ” ایل اے بی اور کے ڈی اے “کو امید تھی کہ مذاکرات ایک ایسے معاملے پر آگے بڑھیں گے جس پر سب کا اتفاق رائے ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں ایک منتخب قانون ساز اسمبلی کا قیام، زمین، ملازمتوں، ثقافت اور شناخت کے لیے آئینی تحفظات اور 24 ستمبر 2025 کے لیہہ تشدد کے سلسلے میں درج تمام مقدمات کی فوری بحالی شامل ہیں۔