سائبر حملوں سے دنیا بھر کے 86 فیصد چھوٹے کاروبار متاثر
فشنگ، رینسم ویئر اور مالویئر بڑے خطرات، 22 فیصد اداروں کو سنگین سائبر واقعے سے مالی نقصان کا سامنا، کیسپرسکی
جمعرات 10 ستمبر 2026 17:38
(جاری ہے)
اعداد و شمار کے مطابق سائبر حملوں میں سب سے زیادہ صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا، جس کی شرح 32 فیصد رہی، جبکہ حساس اندرونی معلومات بشمول مالی اور قانونی دستاویزات 28 فیصد، ملازمین کی اسناد 25 فیصد اور کاروباری حکمت عملی سے متعلق معلومات 23 فیصد حملوں کا نشانہ بنیں۔
سروے کے مطابق شدید نوعیت کے حملوں میں 50 فیصد آئی ٹی شعبوں اور 46 فیصد آئی ٹی سیکیورٹی شعبوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اکاؤنٹنگ اور مالیاتی شعبے 24 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ چھوٹے کاروباری اداروں کے کسٹمر سروس چینلز بھی خاص طور پر متاثر ہوئے، جہاں حملوں کی شرح 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔سائبر گورننس کے ماہر اسد الرحمٰن نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اب صرف بڑے کاروباری اداروں کا مسئلہ نہیں رہی، پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بھی تیزی سے سائبر خطرات کی زد میں آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایس ایم ایز کے پاس محدود وسائل ہونے کے باعث سائبر حملوں کے اثرات زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں، اس لیے سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری کو محض آئی ٹی اخراجات کے بجائے کاروباری تسلسل اور صارفین کے اعتماد کے تحفظ کے لیے ضروری اقدام سمجھنا چاہیے۔کیسپرسکی کے یونیفائیڈ پلیٹ فارم پروڈکٹ لائن کے سربراہ ایلیا مارکلوف نے کہا کہ سائبر حملے بعض اوقات محدود وسائل رکھنے والے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا کے لیے بھی خطرہ بن جاتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی ضروریات اور کاروباری حجم کے مطابق قابل توسیع سیکیورٹی نظام اختیار کرنا چاہیے۔کیسپرسکی نے کاروباری اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بجٹ اور صنعت کی ضروریات کے مطابق سیکیورٹی حل اپنائیں، ملازمین کے آلات پر سیکیورٹی سافٹ ویئر نصب کریں اور عملے کی سائبر سیکیورٹی سے متعلق تربیت پر توجہ دیں۔ کمپنی نے چھوٹے کاروباروں کے لیے اپنے سیکیورٹی حل اور ملازمین میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق بہتر عادات پیدا کرنے کے لیے خودکار آگاہی پروگرام استعمال کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کریک ڈاؤن؛ پٹواریوں نے ہڑتال کردی، پٹوار خانے مسلسل 7 روز سے بند
-
دھمکی آمیز خطوط نے کشمیری پنڈتوں کے خدشات تازہ کر دیے
-
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
-
پمز میں 14 بچوں کی وفات کے بعد آگ بجھانے کی مشق ناکام، سلنڈروں میں ناقص گیس کا انکشاف
-
جی محترمہ منسٹر صاحبہ! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی رسیدیں کب دیں گی؟ فواد چوہدری
-
جنوبی یورپ کے شہروں میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 161 فیصد اضافہ، تحقیق
-
لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے حفاظتی انتظامات،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
وزیراعظم شہبازشریف کے کیش لیس اکانومی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان ہیلتھ سیکٹر میں اپنی سابقہ کارکردگی کے ریکارڈ توڑتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر صحت
-
ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم کی آخری رسومات، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی نمائندگی و تعزیت
-
سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے،مولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.