یوکرائن میں 5 لاکھ روسی ہلاک ہوئے ،برطانوی ائیر چیف مارشل کا دعوی

ہفتہ 12 ستمبر 2026 18:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) ایک سینئر برطانوی دفاعی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک یوکرین میں 5 لاکھ سے زیادہ روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے دفاعی عملے کے سربراہ ایئر چیف مارشل سر رچرڈ نائٹن نے کہا کہ ہلاکتوں کی یہ تعداد یوکرین میں 15 لاکھ روسی ہلاکتوں کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے اعداد و شمار یوکرینی فوج کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہیں۔ ماسکو کی بڑی فوج میدان جنگ میں پیش قدمی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ نائٹن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس کی مسلح افواج نے "بہت زیادہ" فوجی سامان بھی استعمال کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 10,000 سے زیادہ بکتر بند اور محفوظ گاڑیاں، 3,000 کے قریب فضائی دفاع اور توپ خانے کے نظام اور 370 سے زیادہ طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔