وزیر اعلی مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا ء میں نکاح کی تقریب

ہفتہ 12 ستمبر 2026 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوئی جس میں صرف شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاتی امرا ء میں ہونے والی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،حسن نواز، حسین نواز ،سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوئے۔ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا۔