کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 31/WB وہاڑی کی ضلع بھرمیں دوسری پوزیشن

اتوار 20 ستمبر 2026 18:05

ٓ بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2026ء) سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی بورے والا، گرو گرین نیٹ ورک اور انڈس کنسورشیم اسلام آباد کے اشتراک سے منعقدہ پبلک فورم میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی رعایتی فنانسنگ پالیسی متعارف کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ فورم کا عنوان ’’درآمدی ایندھن سے نجات: توانائی کا تحفظ اور صاف ستھری نقل و حرکت یقینی بنانا‘‘ تھا۔

فورم سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بورے والا کے پرنسپل پروفیسر ساجد محمود ندیم، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ فاروق عابد، پاکستان پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر منظور برکت ماڑی والا، سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالرؤف چوہدری، ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خان کھچی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب بیت المال عبدالمجید،یونس الیٰ طور اور سید زاہد حسین مشہدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کہا کہ مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کے باعث توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے، اس لیے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے بینکوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ترغیب دی جائے۔ فورم میں موجودہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے، رکشہ اور رائیڈر نیٹ ورکس کو بجلی پر منتقل کرنے اور یونیورسٹی طلبہ، خصوصاً نوجوان خواتین، کو بھی رعایتی فنانسنگ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

شرکاء نے حکومت پر زور دیا کہ آر ایل این جی پر مبنی بجلی گھروں پر انحصار مرحلہ وار کم کرکے مقامی شمسی و ہوا سے بجلی کے منصوبوں، بیٹری اسٹوریج اور جدید گرڈ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔فورم میں پریس کلب بورے والا کے صدر حافظ جنید احمد،اصغر علی جاوید کامریڈ، چوہدری اصغر علی جاوید،جنرل سیکرٹری عبدالطیف غزنوی،ندیم انجم سدھو،مہر اعجاز احمد،محمد صفدر چوہدری، چوہدری اکرام الحق، محمد کریم سیفی، شاہد ندیم بھٹی، مسعود عابد رشید، سید یسین ظفر شاہ، محمد اسلم، فیم خان کھچی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔