اپوزیشن لیڈرز سے ملاقات کرکے فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا، بیرسٹر گوہر

ہم سیاسی جماعت ہیں، اتفاق رائے اور تفصیلی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 25 ستمبر 2026 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرز کو ملاقات کرکے فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور پارٹی کی حکمت عملی زیر بحث آئی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم سیاسی جماعت ہیں، اتفاق رائے اور تفصیلی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو پارٹی معاملات سے آگاہ کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کی بے پناہ عزت کرتا ہوں، کبھی اپوزیشن لیڈرز کو فون پر نہیں بتاتا، خود ان کے پاس آکر بتاتا ہوں۔