صدرِ زرداری کا بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک بحریہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور بحری راستوں کی حفاظت کے لئے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے،بیان
ہفتہ 26 ستمبر 2026 17:20
(جاری ہے)
ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پاک بحریہ کے جہازوں حنین اور یرموک کی جانب سے بحیرہ عرب میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لینے پر افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مستعدی کو سراہا۔
صدرِ مملکت نے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور بحری سلامتی کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو سراہا۔صدر زرداری نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور بحری راستوں کی حفاظت کے لئے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان امن و سلامتی کے فروغ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے پر عزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط اور بیرونی شعبے کے بہتر انتظام کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
غلط مالی فائدہ وقت گزرنے سے قانونی حق نہیں بن جاتا‘لاہور ہائیکورٹ
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.