لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ،منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے ٹیکس کیس ختم ہونے کا انتظار ضروری نہیں
اتوار 27 ستمبر 2026 21:32
(جاری ہے)
پاکستان میں اس کے خلاف کارروائی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ہوتی ہے۔
عدالت نے کہاکہ ایف بی آر کے آئی اینڈ آئی ونگ کو اس قانون کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر) درج کرنے، تحقیقات کرنے اور عدالت میں کیس چلانے کا پورا اختیار حاصل ہے۔منی لانڈرنگ کا مقدمہ اور ٹیکس کا کیس دو الگ معاملات ہیں۔ ایک کے ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر دوسرا آگے بڑھ سکتا ہے۔ منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلانے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ جس جرم سے رقم کمائی گئی اس میں پہلے سزا ہو چکی ہو۔اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ ایک خصوصی قانون ہے جسے عام قوانین پر فوقیت حاصل ہے۔ ٹیکس کے جاری مقدمات کو بنیاد بنا کر اس کی کارروائی روکی نہیں جا سکتی۔ سپریم کورٹ کا تاج انٹرنیشنل کیس صرف سیلز ٹیکس کے تعین اور وصولی سے متعلق تھا۔ اسے منی لانڈرنگ کی کارروائی روکنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔جب بینک کسی مشکوک لین دین کی اطلاع فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو دیتے ہیں اور اس پر کارروائی ہوتی ہے تو یہ سب قانون کے دائرے میں اور مقررہ ضابطوں کے تحت ہوتا ہے۔ہائی کورٹ میں رٹ درخواست عام طور پر کسی فوجداری تحقیق کو پہلے سے روکنے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی۔ رقم کہاں سے آئی اور کیسے منتقل ہوئی، اس کا فیصلہ متعلقہ خصوصی عدالتیں کریں گی۔اگر آپ اپنی آمدنی ظاہر کرتے ہیں اور ٹیکس ادا کرتے ہیں تو اس فیصلے سے آپ کے لیے کچھ نہیں بدلتا۔ یہ فیصلہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کو مضبوط کرتا ہے جو غیر قانونی پیسہ چھپاتے ہیں یا اسے جائز ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہر کارروائی قانونی طریقہ کار اور قانون کی حکمرانی کے مطابق ہی ہوگی۔ایف بی آر نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قانونی ابہام دور ہوا ہے اور منی لانڈرنگ اورمالیاتی جرائم کے خلاف کارروائی مضبوط ہوگی۔یہ کیس ڈائریکٹر جنرل (آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو)عقیل احمد صدیقی کی نگرانی میں لڑا گیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.