بھارتی شہر جالندھر میں طالبہ سے زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

منگل 29 ستمبر 2026 20:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) بھارتی شہر جالندھرکی ایک نجی یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی کے خلاف طلباءنے شدید احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے احتجاج کو روکنے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال اور طلباءکے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہرجالندھر کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی کے بعد احتجاج کیا جا رہا تھا۔

پولیس فورس کی طرف سے طلباءپر مظالم کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران طلباءنے جالندھر پھگواڑہ ہائی وے کو بند کر دیا جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت بھر میں جنسی زیادتی اور پر تشدد واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ حکومت نظم ونسق پر توجہ دینے کے بجائے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے طلباءکے احتجاج میں بھی اسی وجہ سے شدت آگئی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکارہی ہے تاکہ اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کیاجاسکے۔