Live Updates

چین کی ترقی پاکستان اورخیبرپختونخوا کے لئےقابلِ تقلید مثال ہے، وزیرخزانہ مزمل اسلم

بدھ 30 ستمبر 2026 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ چین کی غیرمعمولی معاشی ترقی پاکستان کے لئے باعث تقلید ہے، چین نے ثابت کیا ہے کہ قدرتی وسائل کی موجودگی ہی کسی قوم کی خوشحالی کی ضمانت نہیں بلکہ اصل کامیابی وسائل، انسانی صلاحیتوں اورجغرافیائی اہمیت کومؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے پائیدارمعاشی ترقی میں تبدیل کرنے میں ہے۔

(جاری ہے)

وہ چائنہ ونڈو کے زیراہتمام عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی77ویں سالگرہ اورقومی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے، تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنرل محمد حسن معظمی، رکن صوبائی اسمبلی مہرسلطانہ، صدرسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں، ایڈمنسٹریٹرچائنہ ونڈوامجد عزیز ملک، کاروباری برادری کے نمائندوں، صحافیوں اورمختلف اداروں کے عہدیداروں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات