Live Updates

امریکی فوجی انخلا کے باوجود عراق کے مالیاتی نظام پر واشنگٹن کا اثر برقرار

بدھ 30 ستمبر 2026 18:04

Oبغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2026ء) عراق سے امریکی فوجی انخلا کے باوجود ملک کی معیشت اور مالیاتی نظام پر واشنگٹن کا اثر و رسوخ برقرار ہے، عراق کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی اب بھی نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں عراقی مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے۔**خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کی تیل کی آمدنی ملکی حکومتی بجٹ کا تقریباً 90 فیصد بنتی ہے اور 2003 میں امریکی حملے کے بعد قائم کیے گئے مالیاتی انتظام کے تحت اسے نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی حکام کا مؤقف ہے کہ اس انتظام سے ملک کو مالی استحکام، امریکی ڈالر تک رسائی اور تیل کی آمدنی کے تحفظ میں مدد ملتی ہے، تاہم ناقدین کے مطابق اس نظام کے باعث امریکا کو عراق کے اقتصادی معاملات میں نمایاں اثر و رسوخ حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں امریکا نے بعض عراقی بینکوں کی ڈالر تک رسائی محدود کی، جس کی وجہ ان بینکوں کے ذریعے ایران کو رقوم کی منتقلی کے خدشات کو قرار دیا گیا۔ امریکی دباؤ کے تناظر میں عراق نے 2025 کے اوائل میں روزانہ ڈالر کی نیلامی کا نظام بھی ختم کردیا تھا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات