Live Updates

ٴْآبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی ایرانی شرائط پر امریکا کا جواب موصول، عباس عراقچی کی تصدیق

بدھ 30 ستمبر 2026 18:04

ھ*تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2026ء) ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی پیش کردہ شرائط پر امریکا کا جواب موصول ہوگیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق ایران کو امریکا کی جانب سے ایک تجویز موصول ہوئی ہے، جو جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والے تعطل کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

فاطمہ مہاجرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ عباس عراقچی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں امریکی تجویز موصول ہونے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے امریکی جواب کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔کابینہ اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ نیویارک کے دورے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، جہاں انہوں نے یورپی اور خلیجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔عباس عراقچی نے اجلاس کے دوران ان شرائط کا بھی جائزہ پیش کیا جو ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر امریکا کے سامنے رکھی تھیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات