وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی کی صورت میں کوئی بھی نیا وزیراعلیٰ نہیں بنےگا، جنید اکبر

پھر تمام ارکان اسمبلی سڑکوں پر ہوں گے، ہم میں سے کوئی بھی اسمبلی میں نہیں رہے گا، ہم سب عوام کے درمیان سڑکوں پر ہوں گے۔ رہنماء پی ٹی آئی کا انتباہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 ستمبر 2026 18:40

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی کی صورت میں کوئی بھی نیا وزیراعلیٰ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 30 ستمبر 2026ء ) رہنماء پی ٹی آئی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی کی صورت میں کوئی بھی نیا وزیراعلیٰ نہیں بنے گا، پھر تمام ارکان اسمبلی سڑکوں پر ہوں گے، ہم میں سے کوئی بھی اسمبلی میں نہیں رہے گا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی نااہلی کی صورت میں تمام ارکان سڑکوں پر ہوں گے۔

کوئی بھی نیا وزیراعلیٰ نہیں بنے گا۔ جو بھی نااہل ہوگا، ہم میں سے کوئی بھی اسمبلی میں نہیں رہے گا، ہم سب عوام کے درمیان سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کے جہاز سے سیڑھیاں اترنے کی اسپیڈ پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ کی کمر ٹھیک ہو گئی ہے۔ کہ اتنے چاق و چوبند سیڑھیاں اتر رہے ہیں اور سوئمنگ بھی کرتے ہو۔

(جاری ہے)

اب جیل میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ آنیاں جانیاں ہو رہی ہیں لیکن مقصد کی کوئی بات نہیں ہوئی، 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ہمارا حتمی سیاسی فیصلہ ہے اور یہ اپنے وقت پر اٹل رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نہ تو ایمرجنسی جیسے حالات ہیں اور نہ ہی کسی صورت ایمرجنسی لگنی چاہیے۔

ہمارا لانگ مارچ مکمل طور پر سیاسی اور پرامن ہوگا، ہم کسی ادارے یا حکومت پر چڑھائی کرنے نہیں جا رہے، خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہی رہیں گے اور وہ تمام تمام اراکینِ اسمبلی جو وزیراعلیٰ بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ اپنی سی ویز فی الحال اپنی جیبوں میں ہی رکھیں۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات اور شوکت یوسفزئی کے خط پر بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ شوکت یوسفزئی نے مجھے واٹس ایپ پر خط بھیجا تھا، جو کہ میرے اور ان کے درمیان کی بات ہے، پی ٹی آئی ایک مکمل جمہوری پارٹی ہے جہاں ہر رہنماء کو اپنی رائے کا حق حاصل ہے اور ہم شوکت یوسفزئی کی رائے کی قدر کرتے ہیں۔