ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلے گا، وزیر دفاع

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کیخلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی،خواجہ آصف کا بیان

جمعہ 2 اکتوبر 2026 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2026ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کے پی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ دہشتگردی کی سہولت کاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ واضح الفاظ بتا دیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگے کیوں نہیں آتی آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن ڈالتے ہیں، پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ کیوں نہیں کرتے۔خواجہ آصف نے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کی تقریباً چارج شیٹ پڑھ کرسنا دی، بالکل واضح پیغام، اب ایسا نہیں چلے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہیکہ ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔