میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے پنشنرز اور ملازمین کا احتجاج، نئی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ
آڈٹ فنڈ آفس اور پریس کلب کے سامنے دھرنا، ملازمین کی شدید نعرے بازی، آڈٹ افسر کی نئی تنخواہ و پنشن اپڈیٹ کرنے کی ہدایت پر اظہار تشکر
اتوار 4 اکتوبر 2026 20:51
(جاری ہے)
شدید مہنگائی کے باوجود ملازمین کو جولائی 2025 کی پرانی تنخواہ ادا کی جا رہی ہے، جس سے ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ شہر میں سوئی گیس کی نئی لائنوں کی روڈ کٹنگ کی مد میں 3 کروڑ روپے کی آمدن، ہر ماہ تقریبا 20 لاکھ روپے ٹیکس وصولی اور دیگر ماہانہ آمدنی سے تنخواہوں، پنشن، مینٹیننس اور فیول کے اخراجات پورے ہونے کے باوجود ملازمین کے جائز مسائل حل نہیں کیے جا رہے۔
انہوں نے بچت شدہ رقوم سے ٹھیکیداری بلوں کی ادائیگی اور حقیقی کام کرنے والے ملازمین کو نظر انداز کیے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ملازمین اور پنشنرز نے لوکل آڈٹ فنڈ ٹھٹھہ/مکلی آفس کے سامنے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی اور ڈسٹرکٹ آڈٹ فنڈ افسر کی موجودگی میں اپنے مطالبات پر مشتمل یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر آڈٹ افسر کو آگاہ کیا گیا کہ ڈائریکٹر آڈٹ فنڈ سندھ، ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ آڈٹ فنڈ آفیسر ٹھٹھہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل ٹھٹھہ/مکلی، گھوڑاباری اور گھارو ٹان کمیٹی کی طرز پر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے پنشنرز اور حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کو بھی فوری طور پر نئی شرح کے مطابق اپڈیٹ کیا جائے تاکہ وہ موجودہ مہنگائی کے دور میں اپنے اخراجات پورے کرسکیں۔اس موقع پر لوکل آڈٹ فنڈ ٹھٹھہ کے افسر نے میونسپل انتظامیہ کو پرانی تنخواہوں اور پنشن کو نئی اپڈیٹ شدہ تنخواہ و پنشن کے مطابق کرنے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کیں، جس پر ملازمین اور پنشنرز نے آڈٹ فنڈ ٹھٹھہ کے افسر کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب ملازمین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو بھی مطالبات پر مشتمل یادداشت پیش کی گئی۔ ملازمین اور پنشنرز نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقار علی شاہ اور جنرل سیکریٹری محمد اکرم راجپوت کا بھی شکریہ ادا کیا اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ان کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاں کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.