’اگر ان میں غیرت ہے تو کل صوابی پہنچیں اور کراس کر کے دکھائیں‘

میں مان لوں گا کہ آپ لوگ انقلابی پارٹی ہیں اور نیا پاکستان بنانے والے ہیں، گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کنڈی کا پی ٹی آئی کو چیلنج

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 9 اکتوبر 2026 17:00

’اگر ان میں غیرت ہے تو کل صوابی پہنچیں اور کراس کر کے دکھائیں‘
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر 2026ء)  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی میں غیرت ہے تو کل صوابی پہنچ کر پلِ صراط عبور کرکے دکھائے، تب وہ مانیں گے کہ یہ واقعی انقلابی جماعت ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ صوابی کے راستے کو پلِ صراط قرار دیتے ہیں اور پی ٹی آئی قیادت کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہاں پہنچ کر ایک قدم آگے بڑھا کر دکھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی نئے پاکستان کی تعمیر اور انقلاب لانے کے دعوے کرتی ہے، لیکن عملی طور پر اس کی عوامی مقبولیت نظر نہیں آ رہی۔ 
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سندھ اور پنجاب کے دوروں پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دوروں کے دوران کوئی پنجابی یا سندھی ٹرک پر نظر نہیں آیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسلام آباد میں ڈرائنگ رومز تک محدود ہیں، جبکہ مارچ میں چند افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کے دعوے کہاں گئے اور لانگ مارچ میں جماعت کے کتنے عہدیدار شریک ہیں۔