نو منتخب بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں‘ روس

اتوار 12 جنوری 2014 07:24

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)روس نے نئی بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اس بات کی تصدیق کرتا ہے ہم نو منتخب بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ تعمیر ی شراکت داری کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ نئی بنگلہ دیشی حکومت اور اپوزیشن ملک میں جمہوری ادارون کے استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی اپوزیشن کو بھی اب ملک میں نئی تبدیلی کو قبول کرلینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :