یوکرائن میں تازہ جھڑپیں، سابق وزیر داخلہ شدید زخمی

اتوار 12 جنوری 2014 07:24

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)یورپی ملک یوکرائن کے دارالحکومت کییف میں ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر داخلہ یوری لْٹسینکو کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ یہ جھڑپیں پولیس اور یورپ نواز مظاہرین کے درمیان ہوئیں۔ یوکرائنی ٹیلی وژن نے دکھایا کہ کئی مظاہرین کو اسٹریچر پر ڈال کر طبی امداد کے لیے لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

یوکرائن کے پارلیمانی انسانی حقوق کے محتسب نے بتایا کہ گیارہ افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ اْس وقت شروع ہوئی جب مظاہرین نے عدالت سے تین گرفتار افراد کو لے کر جانے والی وین کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ اپوزیشن لیڈر یوری لْٹسینکو کو سر اور آنکھ پر چوٹیں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :