امن کانفرنس میں شامی اپوزیشن کا متفقہ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

اتوار 12 جنوری 2014 07:24

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)شورش زدہ عرب ملک شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف مسلح مزاحمت کرنے والی مختلف تنظیموں نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ جنیوا میں شام کے بارے میں ہونے والی امن کانفرنس میں متفقہ موٴقف اپنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہسپانوی شہر قرطبہ میں شامی اپوزیشن کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی برادری اسد حکومت کے خاتمے اور عام لوگوں پر حکومتی مظالم میں شریک افراد کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے عملی اقدامات کرے۔

اِس اجلاس میں مختلف تنظیموں کے 150 نمائندے شریک تھے۔ شرکاء نے شام بارے اپوزیشن کی ایک بڑی کانفرنس طلب کرنے کی بھی تجویز دی۔ قرطبہ شہر میں ہونے والی اِس کانفرنس کی میزبانی ہسپانوی وزارت خارجہ نے کی۔ اپوزیشن کا دو روزہ اجلاس بند کمرے میں ہوا۔

متعلقہ عنوان :