امریکہ نے2009 میں افغان صدر حامد کرزئی کو معزول کرنے کی کوشش کی تھی ،رابرٹ گیٹس

اتوار 12 جنوری 2014 07:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ نے2009 میں معزول کرانے کی کوشش کی تھی ۔امریکی اخبار گاریڈن کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ گیٹس نے اپنی آنے والی کتاب میں لکھا تھا کہ امریکہ جمہوریت کا جعلی حامی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں2009 ء کے انتخابات بدترین تھے اور ان کے فوری بعد امریکہ نے افغان صدر کو معزول کرانے کی کوشش کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کرزئی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے حوالے سے ہم نے ہمیشہ مسائل کو جنم دیا اور اب کرزئی کی ہم پر تنقید کسی حد تک قابل سمجھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں امریکی مداخلت کے حوالے سے افغان صدر نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا اس میں بڑی حد تک صداقت تھی۔

متعلقہ عنوان :