افغانستان میں بھارتی تعمیراتی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ،6بھارتی انجینئرز سمیت 14 ہلاک،صوبہ پکتیا میں طالبان نے ہندوستانی کمپنی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا

اتوار 12 جنوری 2014 07:22

نوشہرہ ،کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء)افغانستان کے صوبہ پکتیا میں بھارت کی تعمیراتی کپمنی کے ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ، چھ بھارتی انجینئرز سمیت 14 ہلاک، افغانستان کے صوبہ پکتیا میں طالبان نے ہندوستانی تعمیراتی کمپنی کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ،حملے میں 6انڈین انجینئروں سمیت 14 جانبحق ،سکیورٹی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں طار طالبان بھی جانبحق،گذشتہ روز سر شام افغانستان کے صوبہ پکتیا کے علاقہ سٹو کنڈاؤمیں واقع ایک ہندوستانی تعمیراتی کمپنی کے مرکزی ہیڈکوارٹر جو کہ خوست کابل کے شاہراہ پر واقع ہے پر افغان طالبان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کمپنی ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ جبکہ دو انجینئر ز ،کئی سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 کمپنی کارکن جانبحق اور درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ،طالبان کے حملے کے بعد افغان فضائیہ نے بھی علاقہ میں شدید بمباری کی ہے اور افغان پکتیا کے پولیس سربراہ عبد الرحمان سرجنگ نے چار طالبان جنگجوؤں کے مارے جانے کی تصدیق کی ،مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے عبد الرحمان سرجنگ نے کہا کہ ایک تعمیراتی کمپنی پر شام گئے حملہ کیا گیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھر وقت کاروائی اورفضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں طالبان کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے پولیس چیف پکتیا کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کئی طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ،دوسری جانب صوبہ پکتیا میں طالبان ترجمان ملاخالد نے مقامی میڈیا کو اپنے جاری کئے گئے بیا ن میں دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے حملے میں انڈین تعمیراتی کمپنی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا ہے اور چھ انڈین کارکنوں سمیت 14 افراد کو ہلاک کیا گیا طالبان ترجمان کے مطابق اس ہیڈکوارٹر کو انڈیا افغانستان کے تین صوبوں بشمول افغان قبائلی علاقہ جات اپنے جاسوسی نٹ ورک کیلئے استعمال کرتا تھا ۔