بنگلاد یش کے حالیہ الیکشن سرے سے انتخابات ہی نہیں تھے‘ خالدہ ضیاء ، تقریباً 50 پولنگ اسٹیشنوں پر سرے سے ووٹنگ ہوئی ہی نہیں۔ ایسے الیکشن سے لوگوں کے چناوٴ کی عکاسی نہیں ہوتی،لوگوں کے حقوق کے حصول اور ملک میں جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے مکالمے کے لیے تیار ہیں، بنگلہ دیش ایک خودمختار ملک ہے۔ اِس ملک کے لوگ اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ ہم کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتے۔ اور عوام اِسے پسند نہیں کرتے ، انٹرویو
اتوار 12 جنوری 2014 07:23
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء) بنگلہ دیش میں پانچ جنوری کے عام انتخابات پر نہ صرف خود بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں، بلکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھی سخت تنقید کی جارہی ہے۔بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی لیڈر، خالدہ ضیاء کا کہنا ہے کہ یہ سرے سے الیکشن ہی نہیں تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ‘ کی بنگلہ دیش سروس سے ایک خصوصی انٹرویو میں، جو ٹیلی فون پر ریکارڈ کیا گیا، اْنھوں نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کے حصول اور ملک میں جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے وہ مکالمے کے لیے تیار ہیں۔
بنگلہ دیش کے عام انتخابات ، جو دسویں پارلیمانی انتخابات تھے، خبروں کے مطابق، نہایت پر تشدد ماحول میں ہوئے۔(جاری ہے)
حکمراں جماعت، عوامی لیگ اور سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اْن کے اتحادیوں کے درمیان جو رسہ کشی چل رہی تھی، وہ بظاہر شدت اختیار کرتی گئی اور اپوزیشن جماعت، بی این پی اور جماعت اسلامی سمیت ان کی اتحادی پارٹیوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا جب کہ پْر تشدد مظاہرے بھی جاری رہے۔
تاہم، حکمراں جماعت کی لیڈر اور وزیر اعظم حسینہ واجد، جو بنگلہ دیش کے بانی، شیخ مجیب الرحمٰن کی صاحبزادی ہیں، انتخابات کے انعقاد میں پْرعزم رہیں۔اِس کشیدہ ماحول کیپیشِ نظر امریکہ اور یورپی یونین نے اپنے انتخابی مبصرین کو بھی بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کر دیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، انتخابات سے پہلے تشدد کے واقعات ہو ہی رہے تھے کہ اِسی دوران جماعتِ اسلامی کے ایک اعلیٰ رہنما ملا عبدالقادر کو مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی دے دی گئی، جِس سے بظاہر کشیدگی اور محاذ آرائی میں مزید اضافہ ہوگیا۔اِس پسِ منظر میں انتخابات کے دوران پْرتشدد واقعات میں تقریباً 20 افراد کی ہلاکتوں اور بیسیوں افراد کے زخمی ہونے کی خبریں ملی ہیں، جبکہ آتش زنی کے کئی واقعات بھی ہوئے جِن میں پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ، خالدہ ضیاء کہتی ہیں کہ، ’ سب سے پہلی بات جو میں کہوں گی وہ یہ کہ ملک میں انتخابات ہوئے ہی نہیں۔ یہ کسی کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ لوگوں نے مکمل طور پر موجودہ حکومت کو رد کردیا ہے‘۔اْنھوں نے اِس طرف توجہ دلائی کہ تقریباً 150سے زیادہ نشستیں بلا مقابلہ جیت لی گئیں۔خالدہ ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ قومی اور بین الاقوامی خبروں پر نظر ڈالیں تو ووٹروں کا تناسب انتہائی کم تھا۔اْنھوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 50 پولنگ اسٹیشنوں پر سرے سے ووٹنگ ہوئی ہی نہیں۔اْن کا موٴقف تھا کہ وہ اِسے الیکشن نہیں کہیں گی۔ اِس سے لوگوں کے چناوٴ کی عکاسی نہیں ہوتی۔اْنھوں نے کہا کہ یہ، بقول اْن کے، آپس میں اختیارات کی تقسیم تھی۔ عوام ایک منصفانہ اور شفاف انتخاب چاہتے ہیں، جو ایک غیرجانبدار حکومت کے تحت ہونا چاہیئے۔موجودہ سیاسی بحران کے ممکنہ حل اور نئے سرے سے انتخابات کے لیے مکالمے کے حوالے سے، خالدہ ضیاء نے کہا، ’ہم نے لوگوں کے حقوق کی بحالی کے لیے کیا ہے۔ ہم عوام کو اْن کے حقوق دینا چاہتے ہیں۔ عوام طویل عرصے سے جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ اِسی لیے، ہم نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے عمل کے فروغ کے لیے ہم مکالمے کے لیے تیار ہیں۔بنگلہ دیش اپوزیشن کی سربراہ، خالدہ ضیاء نے بی این پی اور جماعتِ اسلامی کے درمیان اتحاد کے ضمن میں اِس بات سے اتفاق کیا کہ یہ ایک سیاسی عمل ہے۔تاہم، اْنھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ عوامی لیگ تھی جِس نیماضی میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔اْنھوں نے یاد دلایا کہ 1986ء میں جب ہم نے فیصلہ کیا کہ جنرل ارشاد کی حکومت کی نگرانی میں ہم انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، تو اچانک عوامی لیگ نے الیکشن میں شریک ہونے کا اعلان کردیا اور اپنے ساتھ جماعتِ اسلامی کو بھی شامل کرلیا۔خالدہ ضیاء نے اِس جانب توجہ دلائی کہ جماعتِ اسلامی کے ساتھ اْن کی پارٹی کے تعلقات، اْن کے اپنے الفاظ میں، ’سٹریٹجک‘ نوعیت کے ہیں۔اِس سوال کے جواب میں کہ سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لیے ممکنہ بین الاقوامی مداخلت کے بارے میں اْن کا کیا خیال ہے، خالدہ ضیاء نے کہا کہ، ’ہمارا خیال ہے کہ بنگلہ دیش ایک خودمختار ملک ہے۔ لہٰذا، اِس ملک کے لوگ اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ ہم کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتے۔ اور عوام اِسے پسند نہیں کرتے۔اِس سوال کے جواب میں کہ جاری تشدد اور محاذ آرائی سے معیشت کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اْس کا ذمہ دار کون ہے، بیگم خالدہ ضیاء نے الزام لگایا کہ اِس کی ذمہ داری حکمراں جماعت پر ہے۔وہ کہتی ہیں کہ حکومت، بقول اْن کے، دہشت گرد کارروائیاں کررہی ہے اور لوگوں کو ہلاک کر رہی ہے۔گارمنٹ انڈسٹری کی تباہی کی ذمہ دار بھی حکومت ہے۔خالدہ ضیاء نے، جو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بانی مقتول صدر جنرل ضیا ئالرحمٰن کی بیوہ ہیں، کہتی ہیں کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اور جمہوری اصولوں? کی سربلندی اور عوام کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں اور یہی ہمارا نصب العین ہے۔یاد رہے کہ حکمراں جماعت، عوامی لیگ نے پانچ جنوری کے انتخابات میں 300نشستوں کی اسمبلی میں 230سے زیادہ نشستیں حاصل کر لی ہیں۔عوامی لیگ کا موٴقف ہے کہ حالیہ انتخابات ایک آئینی ضرورت تھے۔ پارٹی نے پْرتشدد مظاہروں کے لیے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی ہے اور اْس پر غیر قانونی حربوں کا الزام لگایا ہے، جِن سے، بقول اْس کے، نہ صرف جمہوری عمل متاثر ہورہا ہے، بلکہ معیشت پر بھی زد پڑ رہی ہے۔خبروں کے مطابق، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے الیکشن کے بعد اپنے پہلے عام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات میں، بقول اْن کے، بی این پی کی قیادت میں اپوزیشن کے اتحاد کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے ووٹنگ کے 40 فی صد تناسب پر ووٹروں کو مبارکباد دی۔ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ، خالدہ ضیا ء سے کہا کہ تحریک کے نام پر، اْن کے الفاظ میں، تشدد بند کریں، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بعض سرکاری عہدیدار مکالمے کے ذریعے از سرِ نو انتخابات سے متعلق عندیہ بھی دے رہے ہیں جنھیں وہ اسمبلی کے گیارہویں الیکشن سے تعبیر کرتے ہیں۔اِسی دوران، مبصرین اِس جانب توجہ دلاتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کے سرکردہ رکن ممالک وسیع تر مفاہمت، سیاسی مکالمے اور غیرحقیقت پسندانہ اندازِ فکر کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں، تاکہ بنگلہ دیش کو حالیہ بحران سے نکالا جاسکے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 12 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
دبئی میں دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ، پاکستان نے7وکٹوں پر330 رنز بنالئے،107رنز کی برتری حاصل ،تین وکٹیں باقی،پاکستان کی امید سرفراز احمد 70 رنز کے ساتھ کریز پر موجود، آج ٹیسٹ میچ کا آخری اور ... مزید
-
سڈنی انٹر نیشنل ٹینس ٹورنا منٹ سال کا پہلا معرکہ ،پاک بھارت جوڑی فائنل مقابلے میں سربین کینڈین جوڑی سے ہار گئی
-
یوتھ فیسٹیول کے دوسرے مرحلے کا ساتواں روز ، کھلاڑیوں میں گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی، صوبہ بھر میں 1 لاکھ 63ہزار کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ،37 ہزارکامیاب،باڈی بلڈنگ میں عظیم امیر کامیاب، ... مزید
-
پی سی بی کی عبوری کمیٹی کی مدت میں 90 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری ، وزیراعظم نے باقاعدہ منظوری دی ، کمیٹی میں ہارون الرشید ، شہریار خان ، نجم سیٹھی ، ظہیر عباس اورنوید اکرم چیمہ شامل ہیں
-
ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ہیروز پر بلا جواز تنقید کرنے والے محمد یوسف کا یہ نیا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ،رمیز راجہ نے محمد یوسف کو آڑھے ہاتھوں لے لیا،میز راجہ انگریزی تو خوب جانتے ہیں لیکن اچھے کرکٹر کبھی ... مزید
-
ارجنٹائنی ٹینس سٹارجوان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سڈنی انٹرنیشنل کا فائنل جیت لیا ،فائنل میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو 6-3,6-1سے شکست
-
صدرممنون حسین سے گورنرخیبرپختونخواکی ملاقات، وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
آصف زرداری کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس، خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری اور ملکی صورتحال پر غور، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے عام انتخابات ... مزید
-
وزارت خارجہ کے بیرون ممالک مشنز میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، وزارت خارجہ کے افسران کو سرکاری رہائش گاہیں میسر نہیں ، لاکھوں ڈالرز کی عمارتیں کرائے پر لی گئیں،29 ممالک میں سرکاری عمارتوں ... مزید
-
اسلام آبادبار کے سالانہ انتخابات، نصیراحمدکیانی صدر ، نعیم گجرجنرل سیکرٹری منتخب
-
سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف سی این جی مالکان اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی مشترکہ ہڑتال مکمل طور پر ناکام ہو گئی، شہر میں بیشتر سی این جی اسٹیشنز کھلے رہے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر رواں دواں ... مزید
-
چھانگا مانگا بسنت سے پہلے پری بسنت مہم کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،سید ذوالفقار حسین ،سیمینار، ٹاک پروگرام اور تین لاکھ ڈیکوریشن والی چھوٹی پتنگیں شہریوں میں مفت تقسیم کی جائے گی، یوتھ ٹاک پروگرام ... مزید
-
خیبرپختونخواہ بار کا صوبے بھر میں جوڈیشل پالیسی کے خلاف13جنوری کو ہڑتال و عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
-
لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیاء کی صاحبزادی نے پولیس اہلکار کو اپنی تیز رفتار گاڑی سے کچل دیا،میری گاڑی کی رفتار کم تھی‘ ریورس کرتے ہوئے گاڑی پولیس اہلکار کو لگی‘ میرے پاکستانی ... مزید
-
کراچی ،فائرنگ و دیگر واقعات میں ،باپ بیٹے سمیت 5افراد جاں بحق ،لیاری میں دوگروپوں میں تصادم سے خو ف وہراس
-
ڈیرہ مراد جمالی،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پیدل لانگ مارچ کا قافلہ بنگل ڈیرو پہنچ گیا ،سینکڑوں بلوچ و سندھی قوم پرستوں کا استقبال ،سردار یار محمد رند کا قافلہ کے افراد سے اظہار ہمدردی
-
ایبٹ آباد،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا غیرحاضررہنے والے سرکاری اہلکاروں کو جوتے مارنے اورجیل بھیجنے کا حکم
-
افغانستان میں بھارتی تعمیراتی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ،6بھارتی انجینئرز سمیت 14 ہلاک،صوبہ پکتیا میں طالبان نے ہندوستانی کمپنی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا
-
اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون طویل علالت کے بعد چل بسے
-
امریکا میں ویزا فراڈ کیس میں ملوث بھارتی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئیں ،کھوبراگڑے کو اب استثنیٰ حاصل نہیں، وارنٹ جاری ہو سکتا ہے‘امریکہ،’دیویانی کھوبراگڑے کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ... مزید
-
شام: باغیوں کے باہمی تصادم میں ’تقریباً 500 افراد ہلاک‘، ہلاک ہونے والوں میں 85 عام شہری، 240 باغی اور دولت السلامیہ فی عراق و الشام کے 157 جنگجو شامل ہیں،سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس
-
بنگلاد یش کے حالیہ الیکشن سرے سے انتخابات ہی نہیں تھے‘ خالدہ ضیاء ، تقریباً 50 پولنگ اسٹیشنوں پر سرے سے ووٹنگ ہوئی ہی نہیں۔ ایسے الیکشن سے لوگوں کے چناوٴ کی عکاسی نہیں ہوتی،لوگوں کے حقوق کے حصول ... مزید
-
ترکی کی پارلیمنٹ میں حکومتی بل پر بحث مارکٹائی تک جا پہنچی
-
امریکہ نے2009 میں افغان صدر حامد کرزئی کو معزول کرنے کی کوشش کی تھی ،رابرٹ گیٹس
-
نو منتخب بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں‘ روس
-
امن کانفرنس میں شامی اپوزیشن کا متفقہ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ
-
یوکرائن میں تازہ جھڑپیں، سابق وزیر داخلہ شدید زخمی
-
چوہدری اسلم کی شہادت ، تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کیخلاف مقدمہ درج ،انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ کا ایڈیشنل آئی جی، سی آئی ڈی اقبال محمود، ایڈیشنل آئی جی کراچی ... مزید
-
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیز فائرنگ ، ایک شخص شہید ، دوسرا زخمی ہوگیا،پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی، دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا
-
ہنگو خود کش دھماکے میں شہید طالبعلم اعتزاز حسین کی قبر پر آرمی چیف کی طرف سے پھول ،سلامی دی گئی، کرنل ندیم اور کرنل کامران نے آرمی چیف اور آئی جی ایف سی کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے،ملالہ یوسفزئی ... مزید
-
پرویز مشرف کی صحت میں بہتری، ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان،ہر ہفتے مکمل او پی ڈی چیک اپ کے لئے اسپتال آنا پڑے گا، پرویز مشرف کو دل کے عارضے کے لئے دی جانے والی ادویات 3 ماہ تک جاری رکھنے کا مشورہ ... مزید
-
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ ،شیڈول میں معمولی ردوبدل، کاغذات نامزدگی 14جنوری تک واپس لئے جاسکتے ہیں، حتمی فہرست 15جنوری کو جاری ہوگی
-
داؤد ابراہیم ہمارے ملک میں نہیں ، تسنیم اسلم نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی تردید کردی ،بھارت کو تواتر کے ساتھ بتا چکے ہیں داؤد پاکستان میں موجود نہیں ہے ، امریکہ سے اس معاملے پر کوئی معلومات نہیں ... مزید
-
قصور،نامعلوم افراد نے فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی سمیت 5افراد جاں کو قتل کر دیا ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی
-
رحیم یار خان،متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر سے و زیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ملاقات،دو طرفہ معاملات پر تقریبا 40منٹ تک گفتگو کی ،دونوں ممالک میں موجود تعلقات کو ... مزید
-
طالبان نے میری والدہ سمیت کئی سیاستدانوں کو نشانہ بنایا ، بلاول بھٹو ،دہشتگردوں کیخلاف ہم آواز ہونا پڑے گا ، انفرادی آواز اٹھانے والوں کو رد کردیا جاتا ہے ، پیغام
-
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، پرویز خٹک، قرضے لینے غیرترقیاتی اخراجات کے بڑھنے ، گیس بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ،صوبے مہنگائی ... مزید
-
کرم ایجنسی‘ پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 6 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی،کرم ایجنسی سے ڈنڈ پٹھان جانے والی باراتیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکراگئی
-
وزیراعظم نوازشریف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، دو طرفہ اور سہ ملکی سطح پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق،افغان صدر کا ہنگو میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ ... مزید
-
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کردیا ، اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری میں درخواست دائر ، سماعت 16 جنوری کو ہوگی
-
ن لیگ ”ہسٹری ٹھیک کرتے کرتے“ مزید خراب نہ کر دے، چودھری پرویزالٰہی ،پرویزمشرف پر مشکل وقت میں کیس پر ہمارا موٴقف اصولی ہے، کیس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، افراد نہیں نظام اہم ہے، حکومت 5 سال پورے کرے،مریم ... مزید
-
بل گیٹس دنیا کی سب سے پسندیدہ زندہ شخصیت،صدر براک اوباما 9.27 فیصد ووٹ لے کر دوسرے ، روسی صدر ولادمیر پوتن 3.84 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن 2.01 فیصد ووٹوں کے ساتھ ... مزید
-
پرویزمشرف کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پرمقدمہ درج ہواہے ،پرویزرشید،پاک فوج سابق صدرکی سپورٹ نہیں کریگی ،آئین کے تحت مقدمہ چلے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سالوں میں انرجی بحران ختم کردیگی،شاہدخاقان عباسی،ایل این جی منصوبے کے تحت گیس بحران ختم ہوجائیگا،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
پاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم نہیں کیا، رابرٹ گیٹس ، امریکا طالبان سے جنگ میں مصروف ہے پاکستان ان کی حمایت کررہا ہے ،اپنی نئی کتاب میں انکشاف
-
پاکستان میں توانائی کے بحران نے ہولناک صورتحال اختیار کر لی،عوام ابھی سے گرمیوں میں بجلی کی خوفناک اور تباہ کن لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں‘ عوام مستقبل قریب میں قدرتی گیس میں قلت ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.