پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں وفاقی شریعت کورٹ کے چار ججز کی تقرری کی منظوری ،چاروں ججز کی تین سال کیلئے ازسرنو تقرری کی گئی

جمعرات 3 جولائی 2014 05:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء)پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے وفاقی شریعت کورٹ کے چار ججز کی تقرری کی منظوری دیدی ، چاروں ججز کی تین سال کیلئے ازسرنو تقرری کی گئی ۔بدھ کے روز ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس راجہ ظفر الحق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ارکان کمیٹی ارشد لغاری ، محمود بشیر ورک اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریف کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے بتایا کہ کمیٹی نے جن چاروں ججز کی ازسرنو تقرری کی ان میں جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر فدا محمد خان ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ ریاض احمد ، لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ نجم الحسن اور جسٹس ریٹائرڈ ظہور احمد شیوانی شامل ہیں ۔