ٹیکس نادہندگان سے عدالتی نوٹس کی تعمیل نہ کرانے پر کلکٹر انکم ٹیکس پشاور کو نوٹس جاری،عوام جائیں بھاڑ میں،سرکاری محکموں نے کچھ نہیں کرنا ، ایف بی آرخود لوگوں سے ٹیکس وصول کرنا ہی نہیں چاہتا‘جسٹس جواد ایس خواجہ

جمعرات 3 جولائی 2014 05:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ میں ٹیکس وصولی کے حوالے سے مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جائیں بھاڑ میں،سرکاری محکموں نے کچھ نہیں کرنا ، ایف بی آرخود لوگوں سے ٹیکس وصول کرنا ہی نہیں چاہتا‘ قومی دولت کی وصولی کیلئے محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دئیے جبکہ عدالت نے ٹیکس نادہندگان سے عدالتی نوٹس کی تعمیل نہ کرانے پر کلکٹر انکم ٹیکس پشاور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 16 جولائی تک جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتی نوٹس ایف بی آر نے مذکورہ مدعاء علیہان تک کیوں ارسال نہیں کئے۔ عدالت نے سماعت 16 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :