یمن،فرقہ وارانہ فسادات اورقبائل کے درمیان جھڑپوں میں 29افرادہلاک،درجنوں زخمی

جمعرات 3 جولائی 2014 05:29

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء)یمن میں فرقہ وارانہ فسادات اور قبائل کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 29افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ماریپ میں الآبوتاحت قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعے پر جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے،دارالحکومت صنعاء میں محمد الحاباری نامی تاجر جو کہ شیعہ قبائل کا حامی تھا سنی گروپ کے حملے میں اپنے آٹھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا،اس موقع پر شدید جھڑپ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے۔