عراق نے شام ، سعودی عرب کی سرحد سے اپنی فوج واپس بلا لی ، قبل نئی حکومت کے قیام کی راہ میں موجود رکاوٹیں جلد دور کر لی جائیں گی، نوری المالکی

جمعرات 3 جولائی 2014 05:34

بعداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء ) عراقی وزیر اعظم نے سعودی عرب اور شام کی سرحد سے اپنی فوج واپس بلا لی ہے ، عرب ٹی وی کے مطابق ۔ان فوجیوں کی نشاندہی شعلہ بیان شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے نمائندے سید محمد طالقانی اور عراقی پارلیمنٹ کے رکن فاطم کریتی نے کی۔فوجیوں میں شامل ایک فوجی افسر نے انٹرویو میں بتایا کہ اسے اپنے ہتھیار وہیں چھوڑنے کے بعد سرحد خالی کرنے کا حکم ملا تھا۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ فوجی انخلاء کے وقت بھوک اور پیاس سے ہلاک ہوتے جا رہے ہیں، دوسری جانب وزیر اعظم نے اپنے ہفتہ وار ٹیلی وڑن خطاب میں امید ظاہر کی کہ پارلیمان کے آئندہ اجلاس سے قبل نئی حکومت کے قیام کی راہ میں موجود رکاوٹیں دور کر لی جائیں گی۔ عراقی وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ نو منتخب ملکی پارلیمان کے آئندہ منگل کے روز ہونے والے اجلاس سے پہلے تعاون، اتفاق اور کھلے انداز میں کام کرتے ہوئے ایک ایسا طریقہ کار اور اشخاص چن لیے جائیں گے، جن کے نتیجے میں جمہوری طریقہ کار قیام میں آ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :