اعصام الحق کی مینز ڈبلز سے آؤٹ ہونے کے بعد مکسڈ ڈبلز میں پیش قدمی جاری ،پاک،روس جوڑی نے جمہوریہ چیک اور آسٹریا کی جوڑی کو 6-3، 7-6 اور6-3 سے شکست دیدی

جمعرات 3 جولائی 2014 05:21

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء)ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں پاکستان کے اعصام الحق مینز ڈبلز سے تو آؤٹ ہوگئے لیکن مکسڈ ڈبلز میں ان کی پیش قدمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق اور روس کی ویرا دوشی وینا پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ آسٹریاکے اولیور مراک اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلیسکووا سے تھا۔ اعصام اور دوشی وینا کو پہلے سیٹ میں تو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر پاک۔روس جوڑی نے کم بیک کرتے ہوئے میچ تین۔چھ، سات۔چھ اور چھ۔تین سے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں اعصام الحق او ر روہن بوپننا پر مشتمل جوڑی کو جیک سوک اور ویسک پوسپسل کی جوڑی نے پانچ سیٹس کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔

متعلقہ عنوان :