ای او بی آئی سکینڈل کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد،مرکزی ملزم سابق چیئرمین ظفر گوندل کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب،ظفر اقبال گوندل عدالتوں کے روبرو پیش نہ ہوئے تو اپنا حکم واپس لے لیں گے‘جسٹس ثاقب نثار

جمعرات 3 جولائی 2014 05:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی سکینڈل کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے مرکزی ملزم سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کیخلاف مختلف عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کی تفصیلات ایف آئی اے سے طلب کرلیں جبکہ دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر اقبال گوندل عدالتوں کے روبرو پیش نہ ہوئے تو ہم اپنا حکم واپس لے لیں گے‘ جن عدالتوں میں ان کیخلاف مقدمات چل رہے ہیں انہیں وہاں پیش ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دئیے۔ اس دوران ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جو عدالت نے ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اور 10 جولائی کو تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :