چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ، کرکٹ کی موجودہ صورتحال اور پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی اور نئے آئین پر مشاورت ،وزیراعظم کا کرکٹ بورڈ کے معاملات پر اطمینان کا اظہار، نجم سیٹھی کی کوششوں کو سراہا

جمعرات 3 جولائی 2014 05:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ملاقات ، وزیراعظم نے کرکٹ کی بحالی کیلئے نجم سیٹھی کی کوششوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملاقات کی ۔ دوطرفہ ملاقات میں وزیراعظم نے کرکٹ بورڈ کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور حمایت کرینگے ملاقات میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال اور پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا ساتھ ساتھ پی سی بی کے نئے آئین پر بھی مشاروت کی گئی ۔