ن لیگ نے انتخابات میں سابق جج سے مل کردھاندلی کی، پرویز الہی ، اقتدارمیں آکر موجودہ حکومت نے سابق جج کے بیٹے ارسلان افتخارکونوازدیا، حکمران ملک کومیراسلطان کی طرح چلارہے ہیں لیکن ملک ایسے نہیں چلتے، سابق وزیر اعلی کی نجی ٹی سے گفتگو

جمعرات 3 جولائی 2014 05:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ ن لیگ نے انتخابات میں سابق جج سے مل کردھاندلی کی اوراقتدارمیں آکرموجودہ حکومت نے سابق جج کے بیٹے اورارسلان افتخارکونوازدیا،شہبازشریف پہلے بھی جعلی پولیس مقابلہ کراتے رہے ،پولیس کوگولی چلانے کاحکم وزیراعلیٰ کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی وزیراعلیٰ کوکسی کی جان لینے کاکوئی حق نہیں ،شہبازشریف ڈیڑھ سوکے قریب پولیس مقابلے کرائے ،جس سے پولیس مقابلے کرائے وہ پولیس والے بعدمیں قبضہ مافیابن گئے ،ہم نے اپنے دورمیں اقتدارمیں پولیس کوبہترکرنے کیلئے اصلاحات کیں لیکن شہبازشریف نے ادارے تباہ کردیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن سے شہبازشریف کی پولیس کاپوسٹ مارٹم ہوگیا،چیف ایگزیکٹوکوپتہ ہوناچاہئے کہ اس کی ترجیحات کیاہیں ۔

شریف برداران کی طویل مدت منصوبہ بندی نظرنہیں آتی ،تمام ادارے تباہ کردیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 17جون کوہونے والے سانحے کی اب تک ایف آئی آردرج نہیں ہوئی ،سانحہ ماڈل ٹاوٴن سے حکمرانوں کوکوئی ملال نہیں ،اے پی سی کامقصدسانحہ ماڈل ٹاوٴن پرتوجہ دلاناتھا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی بہتری کیلئے کوئی تبدیلی لاناچاہتی ہے توعوام کواس کاساتھ دیناچاہئے ،ہم ملک کوسوشل ویلفیئراسٹیٹ بناناچاہتے ہیں ،ہماراایجنڈاغریبوں کی بھلائی اوربہتری کاہے ،اداروں میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں جس سے غربیوں کوفائدہ پہنچے۔

انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں اورجماعتیں بھی شامل ہوسکتیں ہیں ۔موجودہ حکمران ملک کومیراسلطان کی طرح چلارہے ہیں ،لیکن ملک ایسے نہیں چل سکتے ہیں ۔ن لیگ نے انتخابات میں سابق جج سے مل کردھاندلی کی اوراقتدارمیں آکرسابق جج کے بیٹے ارسلان افتخارکونوازادیاگیا،اسکے پاس کونساتجربہ ہے کہ وہ انوسٹمنٹ کانائب صدربن گیا۔