عمان کے وزیر خارجہ کی اہلیہ نے لندن کے ہوٹل میں کروڑوں روپے جوئے میں ہارنے پر ہوٹل کیخلاف مقدمہ کردیا

اتوار 6 جولائی 2014 06:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء) عمان کے وزیر خارجہ کی اہلیہ نے لندن کے ہوٹل میں کروڑوں روپے جوئے میں ہارنے پر ہوٹل کیخلاف مقدمہ کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمانی وزیر خارجہ کی اہلیہ جنہیں جوئے کی لت لگی ہوئی ہے‘ شہزادی نورالزہر نے لندن کے ایک مہنگے ”کسینو“ میں اپریل 2012ء میں جواء کھیلا اور ایک ہی رات میں 20 لاکھ پاؤنڈ داؤ پر لگادئیے اور ساری رقم ہارگئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹاف نے مزید اور پھر مزید کھیلنے پر اکسایا اور وہ خالی ہاتھ ہوگئیں۔ ادھر ہوٹل انتظامیہ نے بھی ان کیخلاف دعوے میں کہا ہے کہ نور نے جو چیک دئیے ان میں سے بعض کیش ہی نہیں ہوئے۔