جرمنی میں مشتبہ امریکی جاسوس گرفتار،گرفتار کیا جانے والا شخص بی این ڈی کا اہلکار تھا،جر من مطابق جرمنی حکام کا امریکی سفیر سے فوری وضاحت کا مطالبہ

اتوار 6 جولائی 2014 06:02

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء ) جرمنی کی انٹیلی جنس سروس کے ایک اہلکار کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ شخص مبینہ طور پر جرمنی کی اْس پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہا تھا جو امریکہ کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔جرمنی کے حکام نے امریکی سفیر سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ برس امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے پر اس کے نگرانی کے وسیع پروگرام کے دوران جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل کے فوج کی جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ امریکی خفیہ ایجنسی کے نگرانی کے پروگرام کی وسعت کا راز تب کھلا جب ایک سابق امریکی کانٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے خفیہ دستاویزات منکشف کیں۔این ایس اے کے نگرانی کے پروگرام کے بارے میں راز کھلنے پر جرمنی اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی آئی اور جرمنی میں امریکہ جاسوسی کے خلاف جذبات پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے اس نئے الزام کے بعد امریکہ کے لیے یوکرین کے معاملے پر روس کے خلاف اور ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق جرمنی کی حمایت حاصل کرنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔جرمنی کے میڈیا کے مطابق اس ہفتے گرفتار کیا جانے والا 31 سالہ شخص بی این ڈی میں وفاقی ملازم تھا۔جرمنی کے وفاقی استغاثہ کے دفتر نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں دیں۔ جرمن چانسل انجیلا میرکل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں اس گرفتاری کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :