لانگ مارچ کے فیصلے پر عمران خان کا موقف واضح نہیں ، یوسف رضا گیلانی ،موجودہ سیاسی صورتحال کنفیوژن سے بھری ہوئی ہے ، کسی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے ،جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ، نواز حکومت نہ گرانا چاہتے ہیں نہ بچانا چاہتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 جولائی 2014 05:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے فیصلے پر عمران خان کا موقف واضح نہیں ہے ، موجودہ سیاسی صورتحال کنفیوژن سے بھری ہوئی ہے ، کسی غیر جمہوری ا قدام کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت گرانا چاہتے ہیں نہ ہی بچانا چاہتے ہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ملک میں جمہوریت کو پنپتا دیکھنا چاہتے ہیں جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں مفاہمت کی سیاست بے نظیر بھٹو کی تھی ہم اس کو لے کر چلے ہیں اور ہماری مخلوط حکومت پانچ سال پرے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے لیے مسائل خود پیدا کئے ہیں ہم فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کررہے ہیں حکومت پر غلط اقدامات کی کھل کر مفاہمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ کی پیپلز پارٹی نے مذمت کی ہے طاہر القادری کے اے پی سی کا ایجنڈا مبہم ہے پیپلز پارٹی کی ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیٹے کی رہای میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی پنجاب میں پیپلز پارٹی کا مستقبل محفوظ ہے ۔