اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید سولہ سالہ فلسطینی لڑکے کے اغواء کی وڈیو منظر ِ عام پر آگئی

اتوار 6 جولائی 2014 05:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء)اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے سولہ سالہ فلسطینی لڑکے کے اغواء کی وڈیو منظر ِ عام پر آگئی ہے۔برطانوی اخبارگارجیئن نے اپنے آ ن لائن ایڈیشن میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے بارے میں اخبار کا دعوی ہے کہ اس میں سولہ سالہ فلسطینی لڑکے محمد ابو خضیر کے القدس میں اغواء کے مناظر محفوظ ہیں۔ویڈیو کے ایک لانگ شارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد سڑک سے گذر رہا ہے، اس دوران چند لمحوں کے لیے ایک کار اس کے قریب رکتی ہے، پھر اسے اغواء کرنے کے بعد دوبارہ چل پڑتی ہے،

جس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ محمد کو اغوا کر کے گاڑی میں ڈال لیا گیا۔

ویڈیو بلیک اینڈ وائٹ ہونے کی وجہ سے عام شخص گاڑی کا رنگ معلوم نہیں کر سکتا، تاہم ماہرین گاڑی کے رنگ اور میک کا تعین بہ آسانی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز کے بعد ابو خضیر کا فلسطینی پرچم میں لپٹا جسد خاکی فلسطینیوں نے ہاتھوں میں اٹھا کر شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ جنازے کے شرکاء شہید نوجوان سے اظہار یکجہتی کے لئے 'شہید پر ہماری جان قربان' اور اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ ابو خضیر کے جنازے میں فلسطینیوں کا غم و غصہ نمایاں تھا۔

متعلقہ عنوان :