امریکی نے تمام قومی یادگاروں ، تفریحی مقامات پر ڈرون آپریشنز پر پابندی عائد کردی ،قومی پارکوں پر جاسوس طیاروں کی پروازوں کے منفی اثرات پر تشویش ہے ، جوناتھن ویریز

اتوار 6 جولائی 2014 06:01

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء) امریکہ نے تمام قومی پارکوں یادگاروں اور دیگر تاریخی مقامات پر ڈرون آپریشنز پر پابندی عائد کردی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی پارک سروس کے ڈائریکٹر جوناتھن ویریز نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام قومی پارکوں میں جاسوس طیاروں کی پروازوں کے منفی اثرات پر گہری تشویش ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے پارکوں میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی پالیسی اپنانے تک ڈرون طیاروں کی ان پارکوں پر پروازوں پرپابندی کروائی ہے انہوں نے کہا کہ ڈرون پروازوں کی پارکوں اور دیگر تفریح مقامات پر پابندی سے سیاحوں کو شور اور عدم تحفظ کے بارے میں جو شکایات تھی ان کا فوری ازالہ ہو جائیگا

متعلقہ عنوان :