قلات میں فائرنگ (ن) لیگ کے مقامی رہنما قتل،مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما عبدالجبار کے گھر پر مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی، عبدالجبار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

اتوار 6 جولائی 2014 05:30

قلات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء ) ڈسٹرکٹ قلات میں نامعلو م مسلح ملزمان نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہ نما کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلات بازار میں واقع محلہ میں پیش آیا، جہاں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما عبدالجبار کے گھر پر مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عبدالجبار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ سے لاش قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردی، حملے کے بعد مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔