چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹوا نے ومبلڈن ٹینس چیمپیئن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، پاکستان کے اعصام الحق کو مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا،تجربہ کار کویٹوا نے کینیڈا کی بوچارڈ کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے 6-3 اور 6-0 سے کامیابی حاصل کی ، دوسری جانب اعصام اور ان کی ساتھی کو آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر اور سربیا کے زیناڈ زیمونجک نے 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اتوار 6 جولائی 2014 05:29

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء) چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹوا نے ومبلڈن ٹینس چیمپیئن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا جبکہ پاکستان کے اعصام الحق کو مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کیویٹوا اور یوگینی بوچارڈ کے درمیان ہونے والا فائنل یک طرفہ مقابلہ ثابت ہوا جہاں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی نے با آسانی کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

تجربہ کار کویٹوا نے کینیڈا کی بوچارڈ کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے 6-3 اور 6-0 سے کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔دوسری جانب مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان ی روسی پارٹنر ویرا دوشیوینا شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔اعصام اور ان کی ساتھی کو آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر اور سربیا کے زیناڈ زیمونجک نے 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔