وفاقی حکومت آزاد کشمیرحکومت سے بھرپورتعاون کریگی:پرویزرشید، قدرتی وسائل کے بھرپور استعمال سے آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سے گفتگو

اتوار 6 جولائی 2014 05:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء )وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قدرتی وسائل کی تلاش کیلئے آزادجموں وکشمیر حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی۔وہ اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے باتیں کر رہے تھے۔دونوں رہنماوٴں نے آزاد کشمیر میں ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ قدرتی وسائل کے بھرپور استعمال سے آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

آزادکشمیر کے وزیراعظم نے آزادکشمیر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ آزادکشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لئے بیس ارب روپے فراہم کرینگے