پارلیمانی کمیٹی نے وفاقی شرعی عدالت میں 4 ججوں کی تقرر کی منظوری دیدی ،جسٹس (ر)ڈاکٹر فدا محمد ،جسٹس (ر)ریاض احمد،جسٹس (ر) نجم الحسن اور جسٹس (ر) ظہور احمد شیرانی شامل

جمعہ 11 جولائی 2014 05:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء)ججز تقرری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی نے وفاقی شرعی عدالت میں 4 ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی صدارت میں جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ان ججوں کی تقرری کی منظوری دی گئی جن میں جسٹس (ر)ڈاکٹر فدا محمد ،جسٹس (ر)ریاض احمد،جسٹس (ر) نجم الحسن اور جسٹس (ر) ظہور احمد شیرانی شامل ہیں ۔ان میں سے جسٹس ظہور احمد شیرانی کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔ان ججوں کی تقرری ایک سال کے لئے وفاقی شرعی عدالت میں کی گئی ہے اور وزیر اعظم اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے جس کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور پھر ان ججوں کی حلف برداری ہوگی۔