افغانستان‘ بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ادارے کے قافلے پر طالبان کا حملہ‘ 4 افراد ہلاک

جمعہ 11 جولائی 2014 05:16

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء) افغانستان میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ادارے کے قافلے پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک‘ ایک زخمی اور دو لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہرات کے ضلع کومسان میں طالبان نے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے قافلے پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ ایک سرنگ کی صفائی کیلئے جارہا تھا۔ حملے میں چار افراد ہلاک‘ ایک زخمی اور دو لاپتہ ہوگئے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے کارکنوں کو طالبان اغواء کرکے لے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :