پی سی بی :نیا آئین ،چیئرمین کے انتخاب کا نیا طریقہ کار،نئے آئین میں ریجنزاورڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی رینکنگ کے حوالے سے نمائند گی ہوگی،ریجنزاورڈیپارٹمنٹس کے نمائندے نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرینگے

جمعہ 11 جولائی 2014 05:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء) وزیراعظم کی طرف سے منظورشدہ نئے آئین پرعملدرآمد کے بعد مستقل چیئرمین پی سی بی کی تقرری نئے طریقے کارکے تحت ہوگی۔ قائم مقام چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی شاہ تیس روزمیں انتخابات کروائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی الیکشن کے ذریعے ہوگی۔نئے آئین میں ریجنزاورڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی رینکنگ کے حوالے سے نمائند گی ہوگی۔ریجنزاورڈیپارٹمنٹس کے نمائندے نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرینگے۔قائداعظم ٹرافی کے چار ٹاپ ریجنز کے سربراہ چیئرمین کوووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔ اسی طرح چارڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے سربراہ بھی چیئرمین کوووٹ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :