وزیراعلی سندھ نے کراچی کی آبادی 22کروڑ بتا دی، وزیر اعظم اور اجلاس میں شریک دیگر شرکاء کو قہقہوں پر مجبور کردیا

جمعہ 11 جولائی 2014 05:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر اعظم اور اجلاس میں شریک دیگر شرکاء کو قہقہوں پر مجبور کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کو وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے اجلاس میں کراچی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کراچی کی آبادی 22کروڑ بتا دی جس پر اجلاس میں موجود تمام افراد نے زور زور سے ہنسنا شروع کردیا ۔جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ شاہ صاحب پورے پاکستان کی آبادی 18کروڑہے اور آپ صرف کراچی کی آبادی 22کروڑبتا رہے ہیں کچھ خیال کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ روزے میں آپکے کے منہ سے نکلنے والی بات پوری ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :