ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان سیمی فائنل تاریخ کا حصہ بن گیا، یہ اضافی وقت میں بھی بغیر کسی گول کے برابر رہنے والا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل ہے

جمعہ 11 جولائی 2014 05:05

ریوڈی جینر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء) برازیل میں جاری بیسویں فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل میچ تاریخ کا حصہ بن گیا۔ یہ پہلا ورلڈ کپ سیمی فائنل ہے جو اضافی وقت میں بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل میچ سنسنی خیز رہا۔ مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہیں تاہم پنالٹی ککس پر قسمت نے ارجنٹائن کا ساتھ دیا اور وہ 4-2 گول سے فتح یاب ہو کر فائنل میں پہنچ گئی۔ یہ فیفا ورلڈ کپ تاریخ کا پہلا سیمی فائنل ہے جو اضافی وقت میں بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔