سعودی عرب (رابطہ عالم اسلامی)نے وفاق المدارس کو دنیا کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا ، وفاق المدارس کو دنیا میں سالانہ سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا، ایک سال میں وفاق المدارس کے تحت تریسٹھ ہزار پانچ سو چھپن حفاظ اور پندرہ ہزار حافظات بچیوں نے حفظ مکمل کیا،ایوارڈ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے وفاق المدارس کے سیکرٹری حنیف جالندھری کو دیا، مولانا نے ایوار ڈ کو پاکستانی قوم کا اعزاز قراردیدیا
جمعہ 11 جولائی 2014 05:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء) سعودی عرب (رابطہ عالم اسلامی)نے وفاق المدارس کو دنیا کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا، وفاق المدارس کو دنیا میں سالانہ سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا،وفاق المدارس کے تحت اس سال تریسٹھ ہزار پانچ سو چھپن( 63556)حفاظ نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا جن میں پندرہ ہزار حافظات بچیاں بھی شامل ہیں ،وفاق المدارس کی طرف سے سیکرٹری جنرل نے جدہ میں منعقدہ ایک عالمی تقریب میں شہزادہ عبداللہ کے فرزندگورنرِ مکہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ سے ایوارڈ وصول کیا جبکہ مولانا حنیف جالندھری نے اس ایوارڈ کوپاکستان اور پوری پاکستانی قوم کا اعزاز قرار دیا اور پاکستانی قوم بالخصوص مدارس و جامعات کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ وفاق المدارس کے تحت ہر سال تقریبا ساٹھ ہزار طلبہ وطالبات حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ اس سال تریسٹھ ہزار پانچ سو چھپن( 63556)حفاظ قرآن نے یہ سعادت حاصل کی جن میں 12000خوش قسمت بچیاں بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ مدارس وجامعات میں بیس لاکھ سے زائد طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
خدمت قرآن کریم کے حوالے سے یہ انٹرنیشنل ایوارڈ رابطہ عالم اسلامی کی ذیلی تنظیم الہیئة العالمیہ لتحفیظ القرآن الکریم کے زیر اہتمام 7جولائی2014ء... /9رمضان المبارک 1435ھ بروز پیر جدہ میں منعقدہ ایک عالمی تقریب میں دیا گیا ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل مولانا محمدحنیف جالندھری نے سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے فرزند اور گورنر مکہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ اور رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ عبدالمحسن الترکی سے ایوارڈ وصول کیا ۔اس موقع پر سعودی عرب کے علماء ومشائخ ،مختلف وزارتوں کے افسران اور شاہی خاندان کے افراد بھی موجود تھے جبکہ امریکا ،برطانیہ ،ساوٴتھ افریقا،انڈونیشیا،ملائشیاء،متحدہ عرب امارات ،کویت ،مصر،اردن سمیت دنیا بھر کے تمام قابل ذکر ممالک کے وفود اور اہم ترین شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر سعودی عرب کے ملی اور دینی زعماء اور دنیا بھر سے تشریف لائی ہوئی شخصیات نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور وفاق المدارس کی طرف سے قرآن کریم کی اس منفرداور مثالی خدمت پر مولانا محمد حنیف جالندھری کو مبارکباد پیش کی ۔اس تاریخی موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے عالمی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس اعزاز کو پاکستان اورپوری پاکستانی قوم کا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک بھر کے مدارس وجامعات کے ذمہ داران کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر ہے ۔مولانا جالندھری نے وفاق المدارس کی خدمات کے اعتراف پر خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ،رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ عبدالمحسن الترکی اور الہیئة العالمیہ لتحفیظ القرآن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ بصفر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم کو ملنے والا یہ اعزاز وطن عزیز میں قرآن کریم کی خدمت کے مبارک جذبے کو مزید اجاگر کرے گا ۔
مولانا جالندھری نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کا ذریعہ اور امت کو درپیش مسائل ومشکلات کا واحد حل یہ ہے کہ امتِ مسلمہ قرآن کریم سے اپنی وابستگی کو مضبوط بنا لے ۔” احکامِ قرآن“ کے نفاذ اور ”پیغامِ قرآن“ پر عملدرآمد کے ذریعے دنیا پر غلبہ حاصل کرے ۔انہوں نے ماہِ قرآن کریم اور ارض قرآن کریم میں ملنے والے اس ایوارڈ کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے مزید بچے اور بچیاں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کریں گے اور پاکستانی والدین اپنی اولاد کو دین کی تعلیم دلوانے کا پہلے سے زیادہ اہتمام کریں گے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 11 جولائی 2014 کی مزید خبریں
-
”چڑیا پھُر سے اڑ گئی“،نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کے عہدہ سے محروم،نئے سیٹ اپ میں گورننگ بورڈ رکنیت بھی خطرہ میں پڑگئی،فیصلہ آج ہونے کا امکان،جسٹس جمشید کو وزیراعظم نے چیئرمین او رچیف الیکشن کمشنر ... مزید
-
پی سی بی :نیا آئین ،چیئرمین کے انتخاب کا نیا طریقہ کار،نئے آئین میں ریجنزاورڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی رینکنگ کے حوالے سے نمائند گی ہوگی،ریجنزاورڈیپارٹمنٹس کے نمائندے نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرینگے
-
ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان سیمی فائنل تاریخ کا حصہ بن گیا، یہ اضافی وقت میں بھی بغیر کسی گول کے برابر رہنے والا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل ہے
-
وزیر اعظم نواز شریف کی گورنر ہاؤس کراچی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت،گورنر سندھ کی تجویز پر ملیر موٹر وے کے لئے 42 ارب روپے کی اصولی منظوری
-
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پاکستان میں امن و سلامتی کا موجب بنے گا ، ممنون حسین ،پوری قوم فوجی جوانوں کا ساتھ دے ، بے گھر لوگوں کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ حکومت تیار کرچکی ہے اور انہیں آپریشن ... مزید
-
گریڈ1سے16 کے ملازمین کے لئے فلیٹس کا منصوبہ کئی سال کی لے دے کے بعد ختم کردیاگیا،کابینہ کمیٹی میں انکشاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب کابغیر پروٹوکول قصور میں رمضان بازاروں کے اچانک دورے،سستے آٹے کا سٹاک رجسٹرنہ ہونے پر برہمی،رمضان بازاروں کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں، اشیائے ضروریہ ، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی ... مزید
-
پولیس کا کراچی ایئرپورٹ حملے کے ملزمان کی نشاندہی پر ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان
-
پروین رحمانی قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کو ایک ماہ دے دیا،پولیس کی رپورٹ یکسر مسترد، کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک انسانی جان چلی گئی اور ملزموں کا تاحال کوئی پتہ نہیں،جسٹس ... مزید
-
وفاقی حکومت کا وفاقی اور صوبائی محصولات کو ضم اور ٹیکس نظام سادہ بنانے کا فیصلہ،جون2015 تک وفاقی وصوبائی ٹیکسوں کو مربوط بنانے کے ساتھ ٹیکس پروسیجرز کو سادہ اورصوبائی وصولیوں تک بڑھایا جائے گا، آٹومیٹڈ ... مزید
-
پارلیمانی کمیٹی نے وفاقی شرعی عدالت میں 4 ججوں کی تقرر کی منظوری دیدی ،جسٹس (ر)ڈاکٹر فدا محمد ،جسٹس (ر)ریاض احمد،جسٹس (ر) نجم الحسن اور جسٹس (ر) ظہور احمد شیرانی شامل
-
ٹڈاپ اسکینڈل ،پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور، یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں بھی 5 اگست تک توسیع کردی گئی
-
وزیراعلی سندھ نے کراچی کی آبادی 22کروڑ بتا دی، وزیر اعظم اور اجلاس میں شریک دیگر شرکاء کو قہقہوں پر مجبور کردیا
-
جاسوسی کا الزام ،جرمنی کا امریکی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
-
امریکا میں سرکردہ مسلم شخصیات کی بھی جاسوسی کئے جا نے کا انکشا ف، انٹیلی جنس اداروں نے کم از کم پانچ نمایاں امریکی مسلم رہنماوٴں کی جاسوسی کی اور ان کی ای میلز کو خفیہ طور پر اسکین کیا، آ ن لائن میگزین ... مزید
-
برطانیہ،تنخواہوں میں اضافے پر حکومتی پابندی کے خلاف 10 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کی ہڑتال، حکو مت کا مطا لبہ ما ننے سے صا ف انکا ر
-
سعودی جنگجو کی بیوہ داعش کمانڈر کو دل دے بیٹھی،فتیحہ المجاطی خلیفہ بغداد ی کے معاون خصوصی سے نکاح کرنے عراق جا پہنچیں
-
عراق میں داعش نے ’جوہری مواد پر قبضہ کر لیا،شدت پسندوں نے تقریباً 40 کلو گرام یورینیئم اپنے قبضے میں لیا،شدت پسند اسے اپنی شدت پسند کارروائیوں میں استعمال کر سکتے ہیں، عراقی حکومت
-
سعودی عالم دین محمد العریفی جہاد کی حمایت سے منحرف، شام میں جہاد کی حمایت کی نہ ہی خلافت کے حوالے سے ایک سال پہلے کوئی پیش گوئی کی ، محمد العریفی،نئے موقف کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مداحین صدمے سے دوچار
-
افغانستان‘ بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ادارے کے قافلے پر طالبان کا حملہ‘ 4 افراد ہلاک
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ،6 افراد ہلاک ،ر 1 زخمی ،آدھے گھنٹے تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزم کو گھیر کر گرفتار کرلیا
-
وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں مصروف ترین دن ، مختلف اعلیٰ اجلاس، وفود سے ملاقاتیں ،امن وامان کی صورتحال پر اجلاس میں نوازشریف وزیراعلیٰ پر برس پڑے،کراچی میں بھتہ خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 7 افراد ہلاک ، 3 زخمی ،ڈوگہ مداخیل میں ہونے والا ڈرون حملہ 2014 کا چوتھا واقعہ ہے
-
پشاور اور لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں 7 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی،لورالائی میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ میں 5 اہلکار شہید جبکہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس ... مزید
-
اسرائیلی جارحیت جاری، تازہ حملوں میں14 فلسطینی جاں بحق ، 3روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی، بمباری سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں 10 عورتیں اور 18 بچے بھی شامل ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ... مزید
-
پاکستان کا شمالی وزیرستان سے بے گھر افراد کیلئے دنیاسے امداد کی کوئی اپیل نہ کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم کی واضح ہدایت ہے کہ غیر ملکی امداد نہیں لیں گے، ترجمان دفتر خارجہ،اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ ... مزید
-
سیاسی اور عسکری قیادت شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن کو منطقی انجام پہنچائیگی ، وزیر اطلاعات ،پاکستان کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنائینگے ،جمہوریت کی تصویر پر کاٹا لگانے ... مزید
-
تھری جی/فور جی لائسنسوں کی نیلامی، یورو بانڈ کے توسط سے توقع سے بڑھ کر آمد ِرقوم، بین الاقوامی مالی اداروں سے پروگرام قرضوں اور زر ِمبادلہ ذخائر بڑھنے سے مالیاتی استحکام تو آیا ہے لیکن ساختی مسائل ... مزید
-
شریف برادران کی دولت نے انتخابی نظام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم ٹربیونل عدل و انصاف اور شہداء کے خون سے مذاق ہے، انقلاب عوام کا مقدر سنوارنے کیلئے ہے ... مزید
-
پاکستان کو نئے مالی سال کے دوران مجموعی بیرونی سرمائے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 10.8ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی ، آئی ایم ایف،حکومت کو غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور نجکاری سے 4.3ارب ڈالرز ملے کی توقع ... مزید
-
پاکستان اور ترکمانستان کا توانائی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلی خیبر پختون خوا کی عالمی برادری سے آئی ڈی پیز کی امداد کی اپیل،آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کیلئے 500 ایف سی اہلکاروں کی فوری ضرورت ہے، پرویز خٹک
-
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نئے فارمولے کا انکشاف، آر پار انتخابات کرواکر اسمبلی تشکیل دینے کا منصوبہ‘ پاکستان اور بھارت کی نگرانی میں تمام اختیارات کشمیریوں کو سونپ دینے کی تجویز‘ کونسل فار فارن ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹائون، ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار گرفتار
-
پی ایس او کی جانب سے 1999ء میں ایک ارب 58کروڑ کے قرضے بغیر ضمانت دیئے جانے کا انکشاف،پی اے سی کی مانیٹرنگ کمیٹی کی موجودہ وکلاء ٹیم فارغ کرکے نئے وکیل ہائر کرنے کی ہدایت،عدالتوں میں کیس ہارے جارہے ہیں ... مزید
-
پاکستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں، انجینئرخرم دستگیر، امریکہ کو برآمدات اور امریکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ،دونوں ... مزید
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ،سرکاری حکام کوپینشنرکے لئے مسائل کھڑے نہیں کرنے دیں گے، اسحق ڈار، 2014 ء کو ریٹائر ہونیوالے ملازمین کی ینشن کی رقوم انکے تنخواہوں والے ... مزید
-
آذربائیجان کی پاکستان سے فوجی اسلحہ خریدنے میں دلچسپی،پاکستا نی وفد روا ں ما ہ کے آخر میں آذربائیجان کا دورہ کریں گے جس میں انہیں فوجی اسلحہ کے حوالے سے اپنی ضروریات سے آگاہ کیا جائیگا،سفیر داشگن ... مزید
-
سونامی مارچ اور دھرنے دینے سے انقلاب نہیں آئے گا ،مولانا فضل الرحمان
-
14اگست کو ملتان میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، شہبازشریف، 25دسمبر کو اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس چلے گی پاکستان کواس وقت صرف ترقی اور خوشحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے ، بچہ بچہ ،مائیں، ... مزید
-
وفاقی نے ضرب عضب آپریشن پر ابھی تک سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جو نوازشریف حکومت کی کمزوری ہے ،خورشید شاہ ، نواز شریف کے پاس سیاسی ٹیم موجود نہیں اس لئے وہ مختلف ایشوز میں الجھ رہے ہیں،سونامی ... مزید
-
سعودی عرب (رابطہ عالم اسلامی)نے وفاق المدارس کو دنیا کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا ، وفاق المدارس کو دنیا میں سالانہ سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا، ایک سال میں وفاق المدارس کے ... مزید
-
پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی حریت رہنماؤں کو افطار ڈنر کی دعوت
-
امریکہ،بیوی کے قاتل پاکستانی نژاد امریکی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی،مقتولہ نے شوہر کی خواہش کے مطابق کھانے میں بکرے کا گوشت پکانے سے انکار کر دیا تھا مشتعل شو ہر نے مو ت کے گھا ٹ اتا ر دیا، مقتولہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.