امریکیوں سے ”وفاداری“ کا صلہ، 1000 افغان شہریوں کو امریکی ویزوں کے اجراء کا بل منظور، صدر اوباما کے دستخطوں کے لیے وائٹ ہاؤس بھیج دیا گیا

پیر 4 اگست 2014 08:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)امریکی سینیٹ نے امریکی فوجیوں اور سفارتکاروں کے ساتھ ”وفاداری“ نبھانے والے 1000 افغان شہریوں کو امریکی ویزوں کے اجرا کے بل کی منظوری دی، ان لوگوں نے کئی مرتبہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر امریکی فوجیوں اور سفارت کاروں کے ساتھ کام کیا۔اب اس بل کو صدر اوباما کے دستخطوں کے لیے وائٹ ہاوس بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس بل کے تحت جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے 2009ء کے اسپیشل ویزا پروگرام کے تحت دیے جانے والے ویزوں کی تعداد کو 3000 سے بڑھا کر 4000 کر دیا گیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان پہلے ہی بدھ کو اس بل کی متفقہ طور پر منظوری دے چکی ہے۔اس اقدام کا مقصد ان افغانی شہریوں کی مدد کرنا ہے جنہوں ں ے 13 سال طویل جنگ کے دوران امریکی عہدیداروں کے ساتھ بطور مترجم اور گائیڈ کے کام کیا۔ اس اقدام سے ان کے لیے امریکہ آنے کے لیے ویزے کیحصول کے مشکل عمل کو آسان بنانا ہے۔کئی افغانیوں کو اپنے ویزے کے حصول کے انتظار کے دوران طالبان کی دھمکیوں کی وجہ سے چھپنا پڑا۔ کیوں کہ طالبان انھیں امریکہ کے لیے کام کرنے کی بنا پر غدار کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :