موٹرو ے پولیس نے مجموعی طور پر 48 لاکھ رو پے کے قر یب زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا

پیر 4 اگست 2014 08:45

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء) آئی جی مو ٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی ہدایات پر عید کے مو قع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس کی طرف سے قو می شاہرات پر مسافروں سے زائد کر ایہ وصول کر نے والی گا ڑ یوں کے خلاف سخت کا روائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور ، اٹک ، حسن ابدال، روالپنڈی ، جہلم ، گجرات ، گو جرانوالا ، کا مونکی ، وزیر آباد،سر گو دھا ،چکوال ، لاہور ، اوکاڑہ ، سا ہیوال ، خا نیوال ، ملتان ، بہاولپور ، ر حیم یار خان ، سکھر ، مورو، حیدر آباد، کر اچی اور دیگر مقامات پر مو ٹروے پولیس افسران نے سینکڑو ں کی تعداد میں بسوں اور ویگنوں کو روک کر مسافروں سے دریافت کیا اور فوری طور پر ان سے زائد وصول کیا جانے والا کرا یہ واپس دلوایا اوراوورچارجنگ کرنے والی گا ڑ یوں کے چالان کیے ۔

اس طرح موٹرو ے پولیس نے مجموعی طور پر 48 لاکھ رو پے کے قر یب زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا۔۔مسا فروں نے مو ٹر وے پولیس کے ان اقدا مات کو بے حد سراہا اور دعا ئیں دیں۔

متعلقہ عنوان :